🗓️
سابق امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی اڈوں کی تعمیر اور امریکہ کے ساحل سے 90 میل دور اس کی افواج کی موجودگی واشنگٹن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے اہم امیدواروں میں سے ایک ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیوبا میں چینی فوجی دستوں کی موجودگی امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے فلاڈیلفیا میں اپنے حامیوں سے کہا کہ انہوں نے (چینی) کیوبا میں ایک فوجی اڈہ بنایا ہے، وہ کیوبا میں فوجی آپریشن کر رہے ہیں جو ہمارے ساحلوں سے 90 میل ہے، یہ سب سے بڑا خطرہ ہے جس کا میں تصور کر سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں:ہنری کسنجر
انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا اس خطرے کو چھپا رہا ہے کیونکہ جو بائیڈن کی انتظامیہ اس حوالے سے بہت کمزور ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ 2024 کے صدارتی انتخابات جیت گئے تو چینی حکومت کو کیوبا سے اپنی تمام فوجی تنصیبات ہٹانے کے لیے دو دن کا وقت دیں گے، بصورت دیگر وہ سینکڑوں ارب ڈالر مالیت کی چینی اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کر دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اس ملک کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ چین اور کیوبا کے درمیان مشترکہ فوجی اڈے کی ممکنہ تعمیر سے چینی فوجی دستے امریکی سرزمین کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ دنیا میں سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے:چین
ان حکام کے مطابق وہ چین اور کیوبا کے مشترکہ فوجی اڈے کی تعمیر پر بات چیت کر رہے ہیں جس میں پیشرفت تو بہت ہوئی ہے لیکن ابھی تک حتمی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
مشہور خبریں۔
شہید قاسم سلیمانی آج بھی امریکہ اور اسرائیل کے تعاقب میں
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ٹرمپ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ نیتن
جنوری
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی
🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل
مئی
یوکرین جنگ میں صیہونی اشتعال انگیزیوں کے خلاف روس کا جواب
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عطوان نے صیہونیوں کے خلاف روس کے اقدامات کا ذکر کرتے
مارچ
قتل عام کے بعد الجولانی کا منافقانہ بیان؛ ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں!
🗓️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی
مارچ
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
🗓️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس آف
ستمبر
ہم صہیونیوں کے ساتھ مسلسل 6 ماہ کی لڑائی کے لیے تیار ہیں: حماس
🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں: المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں حماس کے سیاسی بیورو
اپریل
یمن کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے اس
ستمبر
چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے، وزیر خزانہ
🗓️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے
مارچ