?️
سچ خبریں:چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر پیغامات کا تبادلہ کیا اور غیر ملکی دشمنوں سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے دوستی معاہدے کی سالگرہ کے موقع پرپیغامات کا تبادلہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
چینی صدر شی جنپنگ کو ایک پیغام دیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ دشمن غیر ملکی قوتوں کے مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کے مابین دوستی ضروری ہے، اس کے جواب میں شی جنپنگ نے بھی بیجنگ – پیانگ یانگ تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا وعدہ کیا۔
یادرہے کہ 1961 میں دوستی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سے چین شمالی کوریا کا اہم بین الاقوامی اتحادی بن گیا ہے جب کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں نے اسے چین کے ساتھ کاروبار میں تیزی سے اور بیجنگ کی حمایت سے بہت زیادہ وابستہ کر لیا ہے۔
کم کے مطابق حالیہ برسوں میں بین الاقوامی میدان میں بے مثال پیچیدگیوں کے باوجود شمالی کوریا اور چین کے مابین دوستانہ اعتماد اور فوجی تعاون میں روز بروز اضافہ ہواہے جبکہ ان کے مابین دوستانہ معاہدہ ایسے وقت میں جب دشمن قوتیں پہلے سے کہیں زیادہ چیلنجوں اور رکاوٹوں کی تلاش میں ہیں، ایشیاء میں سوشلزم اور امن کی نوعیت کا دفاع کرتا ہے۔
دوسری طرف شی کا کہنا ہے کہ وہ کم جونگ ان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور مستقل طور پر دوستی اور باہمی تعاون کو ایک نئی سطح تک لے جانے کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام میں مزید خوشی لانا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنے
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: فوجی رہنماؤں، طلباء مظاہرین اور سول سوسائٹی کے اراکین سے
اگست
لبنان کے شہر صیدا کے داخلی راستے پر ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان
فروری
قدس فورس مغربی ایشیاء میں ناکارہ سفارتکاری کی روک تھام کا سب سے بڑا عنصر ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی ایک
مئی
نیتن یاہو ہذیان بک رہے ہیں،مزاحمتی تحریک پورے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کروا سکتی ہے:رائے الیوم
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے جولان کی بلندیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار
فروری
سینیٹ اجلاس: پیکا ترمیمی ایکٹ پر پی ٹی آئی اور صحافیوں کا احتجاج، ایون سے واک آؤٹ
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور
جنوری
کشمیر پاکستان کی شہ رگ، اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 5 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیر
اگست
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی
اپریل
غزہ میں صیہونی حملوں میں شدت؛جنگ بندی میں رکاوٹ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی اور توپخانہ حملوں میں شدت آئی
جولائی