?️
سچ خبریں:فلسطین کی الاقصی بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر سمیت چھ فلسطینی قیدی صیہونیوں کی انتہائی سکیورٹی کی حامل جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
صیہونی حکام کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 فلسطینی زیر زمین بنائی گئی ایک سرنگ کے ذریعے جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔
صیہونی حکام کے مطابق گبوا جیل میں صبح 3 بجے کے قریب کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کا الرٹ ملا اور بعدازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ جیل سے الاقصیٰ بریگیڈ کے سابق سربراہ زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں،صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے جیل سے فلسطینیوں کے فرار کو انتہائی شرمناک واقعہ قرار دیا ہے جبکہ صیہونی پولیس اور آرمی نے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔
اسرائیل حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں،تاہم ابھی تک کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا ہے ،یادرہے کہ صیہونی حکام اپنے من مانے طریقوں سے جب چاہتے ہیں فلسطینی آبادیوں پر چھاپے مارتے ہیں اور بے گناہ افراد کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے لیتے ہیں جہاں انھیں طرح طرح کی ایذائیں پہنچانے کے ساتھ ان پر سنگین جرائم کی ایک لمبی فہرست عائد کر دی جاتی ہے جس کے کئی سال بعد انھیں صیہونی غیر قانونی عدالت میں پیش کیا جاتا ہے اور وہاں بھی وہی فیصلہ ہوتا ہے جو صیہونی چاہتے ہیں اور اس طرح کئی فلسطینی شہریوں کی پوری زندگی صیہونی جیلوں میں گذر گئی ہے جہاں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کا نیا دعویٰ: حماس سرنگوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ سے رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں سے اسرائیلی فوج
مئی
اداکارہ انعمتہ قریشی کے سسرالیوں پر ناروا سلوک کے الزامات
?️ 31 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) سنو چندا، گھمنڈی، دل گمشدہ، نور جہاں، بیچاری مہر
مئی
معرکہ حق: عالمی میڈیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرویدہ
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید
ستمبر
امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ
مئی
میدویدیف نے روس میں برطانوی اثاثوں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے یوکرین کو ماسکو کے
ستمبر
سید حسن نصراللہ آج کیا کہنے والے ہیں؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: لبنان کی پبلک سکیورٹی آرگنائزیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے
نومبر
پنجاب میں 60 دن کے لئے رینجرز طلب کر لئے
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید
اکتوبر
گروپ 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، سرینگر میں پوسٹر چسپاں
?️ 6 مئی 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
مئی