?️
سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز میں روسی صدر نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوکرین کے صدر کو قتل نہیں کریں گے۔
صیہونی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی وزارت عظمی کے دور میں اور یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے وقت، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یوکرین کے صدر کو قتل نہیں کریں گے۔
نفتالی بینیٹ نے یہ دعویٰ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کیا، ہاریٹز نے نفتالی بینیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد میں نے واپس جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے زیلنسکی کو فون کیا اور کہا کہ روسی صدر نے وعدہ کیا کہ وہ آپ کو قتل نہیں کریں گے، زیلنسکی نے جواب دیا: کیا آپ کو یقین ہے؟ میں نے کہا: ہاں، سو فیصد، وہ تمہیں قتل نہیں کرے گا۔
بینیٹ کے مطابق پیوٹن کی یقین دہانی کے بعد زیلنسکی نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے خیال کو ترک کرنے پر اتفاق کیا، یاد رہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی کوشش اور نیٹو کا روس کی سرحدوں سے قریب ہونا یوکرین میں روس کی فوجی کاروائیوں کی اہم وجوہات ہیں۔
مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا
جنوری
شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21
دسمبر
روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید ایک اور بی جے پی آلہ کار ہلاک ہوگیا
?️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آلہ کاروں کی ہلاکتوں کا
مارچ
امریکی فوج کا 2026 میں عراق سے مکمل انخلاء
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: بغداد اور بین الاقوامی اتحاد کے درمیان معاہدے کی خبروں
ستمبر
امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے
جولائی
قابض حکومت استقامت کاروں کے صبر کا امتحان نہ لے: اسلامی جہاد
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے
ستمبر
برطانوی وزیر اعظم کا سال میں اپنے ملک کے مسائل کے جاری رہنے کا انتباہ
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: ایک ویڈیو تقریر میں جس میں وہ اکثر متعصبانہ
دسمبر