سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ذاتی گاڑی سے ماریوپول کی سڑکوں پر فیلڈ وزٹ کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ بتا دی۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنہوں نے حال ہی میں اپنی ذاتی کار کو خود چلاتے ہوئے ماریوپول کی سڑکوں کا دورہ کیا، ایک انٹرویو میں اپنی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ بتائی۔
روس-1 ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک استثناء کے علاوہ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، وہ یہ ہے کہ ہم نے ڈرائیونگ کے دوران سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں سیٹ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی چلانا بہتر ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں آپ فوری طور پر گاڑی سے باہر نکل سکیں۔