پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے کرانہ باختری پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی

اسرائیل کی مذ٘ت

?️

پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے کرانہ باختری پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی
پاکستان نے اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنست) کی جانب سے کرانہ باختری اور وادی اردن پر خود ساختہ حاکمیت کے لائحہ عمل کو غیر قانونی، اشتعال انگیز اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ کنست کی منظوری غیر قانونی قبضے کو جواز دینے کی ایک مذموم کوشش ہے، جو نہ صرف فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی یہ یک طرفہ کارروائی ایک خطرناک پیش رفت ہے، جو مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں کو کمزور اور علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو اس اقدام پر جوابدہ بنایا جائے اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ بقا ریاستِ فلسطین کے قیام کے لیے پُرعزم ہے، جس کے دارالحکومت کا درجہ القدس الشریف ہو، اور جس کی سرحدیں جون 1967 سے قبل کی حدود پر مبنی ہوں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کنست نے حالیہ دنوں میں 71 کے مقابلے میں 120 ووٹوں کے ساتھ ایک متنازعہ مسودہ قانون کی منظوری دی، جس میں کرانہ باختری اور وادی اردن پر اسرائیل کی خود ساختہ حاکمیت کا ذکر کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس اقدام کا فوری قانونی اطلاق نہیں، تاہم یہ اسرائیلی سیاسی حلقوں میں مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے واضح رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
اس متنازعہ لائحہ عمل پر دنیا بھر سے مذمتی ردعمل سامنے آیا ہے، جب کہ پاکستان نے بھی اسے اشتعال انگیز، بین الاقوامی اصولوں کے منافی اور امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی ایران کے حملوں سے خوفزدہ

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: علاقائی فوجی ماہرین نے ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جارحیت

شوکت ترین سمیت 4 امیدوار کے کاغذات جمع

?️ 3 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر

سانحہ مری: عثمان بزدار کسی ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے

?️ 12 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مری میں برفباری کے سیزن اور موسم کی پیشگوئی

عبداللہ اوجالان کا پیغام؛ پی کے کے کے ہتھیار ڈالنے کا اعلان اور پانچ کلیدی سوالات کے جوابات  

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے بانی

ہم نے دوسرے ممالک میں بہت مداخلت کی:امریکی سابق عہدہ دار کا اعتراف

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب جان بولٹن نے متعدد انکشافات

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے

?️ 4 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سیالکوٹ واقعہ کی

امریکہ عراق میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کی

غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے غزہ میں ایک جامع اور دیرپا جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے