?️
سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے اور 298 پاکستانی مہاجرین کے جاں بحق ہونے کے بعد حکومت نے پیر کو پورے ملک میں عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حکومت پاکستان نے ملک میں پیر کے روز عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے اور یونان کے ساحل پر 298 پاکستانی مہاجرین کے ڈوبنے کو پاکستان میں اس سوگ کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سخت سزا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر سال ہزاروں پاکستانی نوجوان بہتر زندگی کی تلاش میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہوتے ہیں،سیاسی انتشار اور تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی معیشت دسیوں ہزار پاکستانیوں کو قانونی اور غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے
مزید:ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر رہنے والے تمام پاکستانی نژاد تارکین وطن کو خبردار کر دیا
وسیع ساحل والے جنوبی یورپی ممالک یورپ پہنچنے کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے ہمیشہ پہلی منزل ہوتے ہیں،ان میں سے زیادہ تر تارکین وطن ترکی کے ساحل سے یا یونان کے قریب جزیروں سے یا شمالی بحیرہ روم کے ذریعے کشتیوں کے ذریعے اور سمندر میں انسانی سمگلروں کے خطرناک راستوں سے یونان، اسپین، اٹلی اور قبرص پہنچتے ہیں۔
واضح رہے کہ یونان میں جزیرہ نما پیلوپونیس کے قریب گزشتہ بدھ کو ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں میں سے سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔،اطلاعات کے مطابق اس کشتی میں کم از کم 700 مسافر سوار تھے،وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہمارے ملک کے 12 شہری اس واقعے میں زندہ بچ گئے۔
مشہور خبریں۔
چین میں تیزی سے پھیلنے والا وائرس پہلے سے پاکستان میں موجود ہے، قومی ادارہ صحت
?️ 5 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین
جنوری
ترکی اور متحدہ عرب امارات کا خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر ٹیکنالوجی سلطان احمد الجابر کے
جولائی
انٹربینک میں روپے کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کا اضافہ، ڈالر 275 روپے کا ہوگیا
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز
فروری
پاکستان کے وزیر دفاع کا دہشت گردی کی تخلیق میں مغرب کے ساتھ تعاون کا اعتراف
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسکائی نیوز کے
اپریل
صیہونی حزب اللہ اور انصار اللہ سے خوفزدہ کیوں ہیں ؟
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:لبنان کے ممتاز تجزیہ نگار اور البنا اخبار کے مدیر ناصر
ستمبر
بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیں گے، پاکستانی سفیر
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی
مئی
9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر
?️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کرنے والے
اپریل
ایران کے نو منتخب صدر نے فلسطین کی حمایت کے بارے میں بڑا بیان جاری کردیا
?️ 15 جولائی 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے نو منتخب صدر نے حماس کے اہم
جولائی