?️
ٹرمپ کی قیادت کی خصوصیت دوطرفہ تعلقات کی بحالی ہے
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے برسرِاقتدار آنے کے بعد روس۔امریکہ تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے اور ان کی قیادت کی خصوصیات دوطرفہ روابط کی بحالی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔
ترک خبر ایجنسی اناطولو کے مطابق پوتین نے جمعہ کے روز روس کے جوہری شعبے کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ 15 اگست کو ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات ’صاف گو اور بامعنی تھی جس نے تعلقات کی بحالی کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ اب تک اٹھائے گئے ابتدائی اقدامات روس اور امریکہ کے درمیان جامع بحالی کی طرف پہلا قدم ہیں، تاہم یہ عمل صرف روس پر منحصر نہیں بلکہ زیادہ تر مغربی شراکت داروں پر بھی انحصار کرتا ہے، کیونکہ امریکہ مختلف اتحادوں خصوصاً نیٹو میں خاص وعدوں کا پابند ہے۔
یاد رہے کہ الاسکا ملاقات کے دو دن بعد وائٹ ہاؤس میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس 18 اگست 2025 کو صدر ٹرمپ کی میزبانی میں منعقد ہوا جسے مبصرین نے تاریخی قرار دیا۔
اس موقع پر یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فان در لائن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی، جرمن چانسلر فریڈرش مرتس، فن لینڈ کے صدر الکساندر اسٹب اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے شریک تھے۔ اجلاس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں اور آئندہ ممکنہ سہ فریقی ملاقات (ٹرمپ، پوتین اور زلنسکی) پر بات کی گئی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا اگلا اقدام کیا ہو گا؟
?️ 8 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد
اپریل
صہیونی نصراللہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 14 جولائی 2023صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے تھنک ٹینکس کے بند دروازوں کے
جولائی
پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجہ میں متعدد دکاندار گرفتار
?️ 25 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران
اپریل
وزیراعظم کا فلسطین کے حوالے سے عالمی براردی سے مطالبہ
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی
جولائی
امام خامنہ ای کی تقریر کے کس حصے نے صہیونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبرانی میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر کی
اکتوبر
مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ
جنوری
ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس
ستمبر
بھارتی میڈیا کا فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ
?️ 16 اپریل 2025سچ خبریں: بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی
اپریل