?️
ٹرمپ کا ناقابل معافی گناہ
امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ، جس سے لاکھوں امریکیوں کو بہتر کارکردگی اور مضبوط قیادت کی امید تھی، اپنی دوسری صدارت کے محض چھ ماہ بعد ہی ناکامی اور نااہلی کی علامت بن چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2024 کے انتخابات میں بہت سے ووٹرز نے ٹرمپ کو اس خیال سے ووٹ دیا کہ وہ سابق صدر سے زیادہ مؤثر ثابت ہوں گے، حالانکہ ان کی شخصیت اور جمہوریت مخالف رویے پر تحفظات موجود تھے۔ لیکن تازہ اعدادوشمار کے مطابق، عوام کا اعتماد تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ اے پی/نورک کے ایک سروے میں صرف 25 فیصد امریکی بالغوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں، تقریباً نصف کا کہنا ہے کہ ان پالیسیوں نے نقصان پہنچایا، جبکہ 20 فیصد نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑا۔
گالوپ سروے کے مطابق ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 37 فیصد پر آ گئی ہے، جو اس دور صدارت میں سب سے کم ہے اور ان کی پہلی صدارت کے اختتام پر ریکارڈ کم ترین 34 فیصد کے قریب ہے۔ آزاد ووٹرز میں یہ شرح مزید گر کر 29 فیصد رہ گئی ہے۔
دی اٹلانٹک کے مطابق، امریکی پہلے ہی ٹرمپ کو کرپٹ سمجھتے تھے لیکن برداشت کر لیتے تھے، مگر اب ان کا ماننا ہے کہ ٹرمپ نااہل ہیں اور یہ امریکی سیاست میں ایک "ناقابلِ معافی گناہ” ہے۔
معاشی محاذ پر، ٹرمپ کی پالیسیوں خصوصاً درآمدی محصولات میں اضافے نے معیشت کو سست روی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ صارفین کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6 فیصد بڑھ گئی ہیں، جب کہ جولائی میں صرف 73 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ مزید یہ کہ مئی اور جون کے روزگار کے اعداد و شمار کو 2.5 لاکھ کی کمی کے ساتھ درست کیا گیا، اور بیروزگاری کی شرح 4.2 فیصد تک جا پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ حکومت کا دعویٰ تھا کہ محصولات سے مہنگائی نہیں بڑھے گی، آمدنی بڑھے گی اور بجٹ خسارہ کم ہو گا، لیکن یہ سب غلط ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے اثرات عام امریکی شہری آنے والے مہینوں اور سالوں میں شدت سے محسوس کریں گے۔
صرف معیشت ہی نہیں، بلکہ صحت، بیمہ، اور آفات میں امداد فراہم کرنے کے شعبوں میں بھی صورتحال خراب ہے۔ ٹیکساس میں حالیہ سیلاب کے ناقص انتظامات اور فیما کی بدانتظامی اس کی مثال ہیں۔ اسی طرح وفاقی حکومت میں انسدادِ بدعنوانی کی کوششیں بھی کمزور کر دی گئی ہیں۔
دی اٹلانٹک کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کے پاس ٹرمپ کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے لانے کا بڑا موقع ہے، تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ انہوں نے معیشت، صحت، اور عوامی خدمات میں بہتری کے بجائے حالات کو مزید بگاڑا ہے، اور وہ اور ان کی ٹیم حکومت چلانے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کی قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ ایران کا مقصد
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سیاسی مشیر نے اس ملک
دسمبر
برکس کثیر قطبی دنیا کے عناصر میں سے ایک
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اٹلی کے شہر میلان میں کیتھولک یونیورسٹی آف سیکرڈ ہارٹ
ستمبر
صیہونیوں کے تعلقات بحال کروانے کا امریکی مقصد؛امریکی عہدیدار کی زبانی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر
کھلاڑی میدان میں ہر چیز کیلئےتیار ہوتا ہے: وزیراعظم
?️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب کھلاڑی میدان
نومبر
جوبائیڈن کے تمام آٹومیٹک دستخط شدہ دستاویزات غیر قانونی ہیں: ٹرمپ
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے آٹومیٹک سائننگ ڈیوائس سے دستخط شدہ
نومبر
ٹرمپ کو چینی اثر و رسوخ کا خوف
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: طویل کشمکش کے بعد، ارجنٹائن کے پارلیمانی وسط المدتی انتخابات 26
نومبر
جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مائیک جانسن کو
جنوری
وہ ممالک قابل تعریف ہیں جو زلزلے کے دوران ہمارے ساتھ ہیں: بشار الاسد
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد نے اس ملک میں آنے والے
فروری