ٹرمپ کا میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان 

ٹرمپ

?️

سچ خبریں: صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے کے غیر معمولی اقدامات کے تسلسل میں، ٹینیسی ریاست کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی شہروں میں تشدد کی شرح میں کمی کے باوجود، ٹرمپ جرائم کو مرکزی سیاسی مسئلہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ڈیموکریٹس کے زیر قیادت شہروں اور ریاستوں میں ان کے حکم پر کی گئیں گرفتاریوں کے خلاف گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہزاروں افراد کے مظاہرے سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میمفس کے میئر، جو ایک ڈیموکریٹ ہیں، اس اقدام سے خوش اور مطمئن ہیں۔ تاہم، شہر کے میئر پال ینگ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی درخواست نہیں کی تھی۔
ٹرمپ کے اس اقدام پر انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں: میں نے نیشنل گارڈ کی درخواست نہیں کی، اور مجھے نہیں لگتا کہ اس سے جرائم کی شرح کم ہوگی۔ تاہم، یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور بطور شہر کے میئر، میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں کہ یہ تعیناتی مؤثر طریقے سے ہو اور ہماری کمیونٹی کو مضبوط بنائے۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی بیورو (FBI) کے اعداد و شمار کے مطابق، دریائے مسیسپی کے کنارے آباد 611,000 کی آبادی والا میمفس، امریکا کے سب سے زیادہ جرائم پیشہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ مردم شماری بیورو کے مطابق، شہر کے تقریباً 24 فیصد شہری غربت کا شکار ہیں، جو قومی اوسط سے دوگنا زیادہ ہے۔
صدر ٹرمپ کی پہلی مدت میں، امریکی محکمہ انصاف نے 2020 میں جرائم سے نمٹنے کے لیے وفاقی دستے اس شہر میں بھیجے تھے۔

مشہور خبریں۔

1.2 ملین عراقی اب بھی کیمپوں میں رہتے ہیں: بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرتIOM نے ایک رپورٹ میں کہا ہے

اسرائیل کے لبنان پر ممکنہ زمینی حملے پر بیلجیم کا ردعمل

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: بیلجیم کی حکومت نے اسرائیلی فوج کے لبنان پر ممکنہ

امریکی آٹو انڈسٹری کے کارکنوں کی ہڑتال

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بامریکن آٹو انڈسٹری ورکرز یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ اگر

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 21 ستمبر کو طلب کر لیا

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا

عراق سے امریکی فوجیوں کا خروج ہماری اولین ترجیح : الفتح

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ ملک سے غیر

ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل

آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ

?️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے

ہمیں جنگ کی تیاری کرنی چاہیے: امریکی وزیر جنگ

?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:  پینٹاگون کے سربراہ اور امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے