ٹرمپ کا افغانستان اور پاکستان کے لیے ہنگامی خوراک کی امداد کو تباہ کرنے کا حکم 

افغانستان

?️

رپورٹ کے مطابق، یہ خوراک کئی مہینوں سے دبئی کے ایک گودام میں محفوظ تھی، جس کی مالیت 7,93,000 ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس میں غذائیت سے بھرپور ہائی انرجی گندم کے بسکٹ شامل تھے، جو اپنی میعاد ختم ہونے کے قریب ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں جلا دیے یا دفن کر دیے جائیں گے۔ مطلع ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عمل پر 1,00,000 ڈالر کا اضافی خرچہ بھی امریکی ٹیکس دہندگان کو اٹھانا پڑے گا۔
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ایک سابق عہدیدار نے بتایا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے اس خوراک کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا تھا، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے ایجنسی کو ختم کرنے اور انسان دوست سرگرمیوں کو روکنے کے فیصلے کے باعث یہ وسائل ضائع ہو گئے۔
دریں اثنا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ معیاری طریقہ کار کے تحت، اگر خوراک کی میعاد ختم ہو جائے تو اسے تلف کرنا ضروری ہے۔ ہم اس معاملے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر شدید رد عمل سامنے آیا تھا، کیونکہ گزشتہ دو دہائیوں سے یہ ادارہ افغانستان کو امداد پہنچانے کا اہم ذریعہ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

سوشل میڈیا میں امریکی اقدامات پر چین کا ردعمل

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ

مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے

قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کا اختتام

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی آج اتوار کو 29ویں دن میں داخل

پی پی کے اعتراض کے بعد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سولر پر ٹیکس کم کیا گیا۔ شازیہ مری

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما

صیہونی رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصویروں سے بھی ڈرتے ہیں

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: شائع شدہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی

یمن میں جاری جنگ، سعودی عرب کی ہار یا جیت؟

?️ 18 مارچ 2021(سچ خبریں) دنیا حیرت کے مارے انگشت بادندان ہے، یہود و نصاریٰ

صیہونی ریاست سنگین اسٹریٹجک بحران کا شکار؛برطانوی اخبار کی زبانی

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اسرائیل کی اسٹریٹجک شکستوں کا تجزیہ کرتے

خیبرپختونخوا: وزیر اعلی ہاؤس کے 6 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

?️ 1 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی ہاؤس خیبرپختونخوا کے چھ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے