وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ

?️

وینزویلا میں گزشتہ ہفتے ڈرون حملے کے پیچھے سی آئی اے کا ہاتھ

 امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے وینزویلا کی سرزمین پر ایک اہم بندرگاہ پر ہونے والے ڈرون حملے کے پیچھے امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے ملوث تھا۔ یہ حملہ ستمبر کے بعد وینزویلا کے اندر امریکا کی پہلی براہِ راست کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی واشنگٹن کی اُس وسیع مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ اور پابندیوں کی زد میں آئے وینزویلا کے تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانا ہے۔ مبینہ ڈرون حملے کو صدر نکولس مادورو کی حکومت پر امریکی دباؤ میں نمایاں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی چینل سی این این نے بھی باخبر ذرائع کے حوالے سے سی آئی اے کی شمولیت کی خبر دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کافی عرصے سے وینزویلا کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

وینزویلا کی حکومت نے تاحال اس حملے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریڈیو انٹرویو میں پہلی بار اس کارروائی کا بالواسطہ ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایک ایسی بڑی تنصیب کو تباہ کیا ہے جہاں سے بحری جہاز آتے جاتے تھے۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں، جب وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی میزبانی کر رہے تھے، ٹرمپ نے کہا کہ حملے میں ایک ایسے ڈاک ایریا کو نشانہ بنایا گیا جہاں کشتیوں پر مانشیات لادی جاتی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح کرنے سے انکار کیا کہ کارروائی فوج نے کی یا سی آئی اے نے۔

سی آئی اے اور وائٹ ہاؤس دونوں نے اس معاملے پر مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔ امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ان کی فورسز نے اس کارروائی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

یہ حملہ کیریبین میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں اگست سے اب تک امریکا کم از کم 30 مشتبہ منشیات اسمگلنگ کشتیوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے پابندی زدہ آئل ٹینکروں کے محاصرے اور ضبطی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے غیر معمولی طور پر کھلے عام اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سی آئی اے کو وینزویلا کے اندر خفیہ کارروائیوں کی اجازت دے رکھی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ناکام بنگلہ دیشی دورہ

?️ 30 مارچ 2021(سچ خبریں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بہت ہی خوشی اور کافی ساری

وزیراعظم کا قطر، سعودیہ کے سفیروں سے رابطہ، ایرانی میزائل حملے پر اظہار تشویش کیا

?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب

عمران کا بیرونی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے: وفاقی وزراء

?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا

بی جے پی حکومت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے: سول سوسائٹی

?️ 17 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت

?️ 8 مارچ 2022لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ

امیتابھ بچن کے  مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے

?️ 5 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے حالیہ

انگلش شہر لیسٹر میں ہندو ، مسلم تصادم

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  انگلش شہر لیسٹر جہاں کی آبادی کا ایک حصہ ہندو

بینظیر کی برسی تقریب: بلاول بھٹو نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیدیا

?️ 27 دسمبر 2025گڑھی خدابخش (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے