?️
وزارت داخلہ غزہ نے اپنے شہریوں کو امریکی امدادی اداروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی تاکید کی
وزارت داخلہ غزہ نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکی امدادی اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہ کریں کیونکہ یہ ادارے بظاہر انسانی ہمدردی کے نام پر سرگرم ہیں مگر دراصل ان کے پیچھے سیکورٹی اور انٹیلی جنس مقاصد کارفرما ہیں۔
وزارت داخلہ نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا کہ فلسطینی شہری کسی بھی صورت میں ان اداروں کو ذاتی معلومات، رپورٹس یا تصاویر فراہم نہ کریں کیونکہ یہ معلومات امداد کے بہانے طلب کی جا رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی ادارے کی جانب سے متعارف کرایا گیا نیا نظام دراصل ایک سکیورٹی و جاسوسی نیٹ ورک ہے جو شہریوں کو دھوکہ دے کر قابض قوتوں کے لیے معلومات اکٹھی کرتا ہے۔
وزارت نے الزام لگایا کہ یہ نام نہاد امدادی مراکز غزہ میں اسرائیلی منصوبوں سے ہم آہنگ ہیں اور مقامی شہریوں کو اپنی جال میں پھنساکر ان سے قبضہ گروپ کے ساتھ تعاون کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، ان امریکی و صیہونی مراکز کو عوامی حلقوں میں کمین گاہِ موت کہا جاتا ہے کیونکہ اب تک ان کے اندر اور اردگرد ہزاروں فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف،سندھ کے وزیراعلیٰ کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات
?️ 18 اکتوبر 2025پاکستان اور ایران کا 10 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا ہدف،سندھ
اکتوبر
سارابھوانا نے شوہر کے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کر ڈالی
?️ 17 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارا بھوانا نے
اکتوبر
آرمینی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: ترکی
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج منگل
ستمبر
بلوچستان: مستونگ دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج
?️ 2 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی کوئٹہ نے گزشتہ روز بلوچستان کے
نومبر
امریکہ میں سان فرانسسکو کے اسٹورز کی لوٹ مار پر ڈیلی میل کی رپورٹ
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سان فرانسسکو میں چور
دسمبر
جنگ میں اسرائیل کی حکمت عملی ناکام
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: صہیونی ماہرین نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے
جنوری
دن بدن بکھرتا اسرائیل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے
اگست
فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟
?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کانفرنس میں کن رہنماؤں کے مائیکروفون بند ہوئے؟ نیویارک میں منعقدہ
ستمبر