?️
سچ خبریں: پولینڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روسی ڈرون کا اس یورپی ملک کے فضائی حدود میں داخلہ شاید غلطی سے ہوا تھا۔
وارسا نے ان بیان پر سخت ردعمل دیا ہے اور اسے غلطی قرار دینے سے انکار کر دیا ہے۔
پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے ٹرمپ کے بیان کے جواب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ہم بھی چاہتے کہ ایسا ہی ہوتا اور روسی ڈرون کا ہمارے ملک کے فضائی حدود میں داخلہ غلطی سے ہوا تھا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔
پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سیکورسکی نے بھی ٹرمپ کے بیان کے براہ راست جواب میں سوشل میڈیا پر لکھا کہ نہیں، یہ کوئی غلطی نہیں تھی۔
پولش اور دیگر یورپی ممالک کے عہدیداروں نے زور دیا ہے کہ یہ ڈرون نہ صرف طویل وقت تک ملک کے فضائی حدود میں موجود رہے بلکہ پولینڈ کے علاقے میں 300 میل تک اندر تک داخل ہوئے۔
یورپی ممالک بشمول چیک جمہوریہ اور نیدرلینڈز نے روس کے سفیروں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی دوران، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ پولینڈ اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے فضائی حدود کے تحفظ میں مدد کے لیے تین رافال لڑاکا طیارے بھیجے جائیں گے۔
امریکی صدر نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا تھا کہ روسی ڈرون کا پولینڈ میں داخلہ غلطی سے ہوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے میں کسی چیز پر خوش نہیں ہوں، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ صورت حال ختم ہو جائگی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا
مئی
سوڈان کو فوری طور پر انسانی امداد بھیجی جائے:اسلامی تعاون تنظیم
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے انسانی ہمدردی کے اداروں کے رکن ممالک
مئی
اوباما سے ڈیموکریٹس: ٹرمپ کی لاقانونیت اور بے حسی کا مقابلہ کریں
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹس سے کہا کہ
نومبر
بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سندھ میں آج بڑے سیلاب کا خطرہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے ستلج میں آج پھر پانی چھوڑ
ستمبر
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
اسرائیل کے داخلی محاذ کی حکمت عملی میں تبدیلی کا سبب
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل کی ہیوم فرنٹ کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ
اپریل
برطانیہ کی ایک بار پھر روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ ان
فروری
غزہ میں جنگ بندی کے لیے صیہونیوں کی چار شرطیں؛ حماس کا انکار
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض حکومت نے غزہ میں
اپریل