نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی کے لیے شاباک کی خصوصی سکیورٹی تدابیر

نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی کے لیے شاباک کی خصوصی سکیورٹی تدابیر

?️

سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ادارے شاباک نے قابض وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے آونر کی شادی کے موقع پر ممکنہ راکٹ حملوں کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات کیے ہیں،تقریب "مزرعہ رونیت” میں ہزاروں مہمانوں کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

نیتن یاہو میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقبوضہ فلسطین میں سکیورٹی اداروں کو قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے آونر نیتن یاہو کی شادی کے موقع پر ممکنہ راکٹ حملوں کا شدید خدشہ لاحق ہے،جیسے جیسے اس پُرتعیش تقریب کا وقت قریب آ رہا ہے، اسرائیلی سکیورٹی اداروں کی تشویش اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
صیہونی چینل 13 نے انکشاف کیا ہے کہ آونر نیتن یاہو کی شادی کے مقام پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ راکٹ حملے کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے، شاباک نے اس باغ میں، جہاں شادی منعقد ہوگی، خصوصی پناہ گاہ بھی تیار کی ہے کیونکہ اس مقام پر پہلے سے کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں تھی۔
یہ شادی "مزرعہ رونیت” نامی ایک شاندار باغ میں منعقد ہوگی، جس میں ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ تقریب کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وزیر اعظم کی فیملی اور دیگر اہم شخصیات کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا

عراق میں امریکہ کی آواز کو کیسے خاموش کیا گیا؟

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خطے سے امریکی فوج کے انخلا پر غزہ جنگ جیسے واقعات

کیا تل ابیب جنگ جاری رکھنے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا؟

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کے جرنلوں

اگر اسرائیل اپنے قیدی چاہتا ہے تو اسے قیمت ادا کرنی ہوگی: حماس

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے

کیا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملے گی؟

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے

افغان شہری اب صرف ویزے سے داخل ہو سکیں گے: پاکستان

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: افغان مہاجرین کی قومی کمیشن پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ

ایران، چین اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تہران، بیجنگ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے