نیتن یاہو کے بیٹے کا سیاسی پاسپورٹ ایک نیا سکینڈل بنتا جا رہا ہے

نیتن یاہو

?️

ایلی کوہن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مقدمہ تو کھولا ہی نہیں جانا چاہیے تھا، تاہم میں بحیثیت شہری متعلقہ سوالات کے جوابات دوں گا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ میرے دورِ وزارت خارجہ میں محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے صرف چار ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
یائر نتن یاہو کے معاملے میں میں یہ کہوں گا کہ وہ ایک قابل اعتماد شخص ہیں جنہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر 2009ء کے بعد اپنا پاسپورٹ کئی بار تبدیل کیا ہے۔ ان کے علاوہ، تین شہروں کے میئرز نے بھی سرکاری درخواستوں پر بین الاقوامی سرگرمیوں کے مقصد سے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
دوسری جانب اخبار "یدیعوت احرونوت” نے اپنے آج کے شمارے میں اسے ایک اسکینڈل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کے وزیر توانائی سے بلا وجہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کے اسکینڈل کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔
اس تفتیش کا بنیادی محور یہ جاننا ہے کہ ان افراد کے لیے پاسپورٹ کیوں جاری کیے گئے جو ایسے دستاویز حاصل کرنے کے اہل نہیں تھے اور ان میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے کی ضروری شرائط موجود نہیں تھیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ جون میں وزیر اعظم کے بیٹے یائر نتن یاہو کو بھی اپنے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی وضاحت پیش کرنے کے لیے پولیس کی تحقیقاتی یونٹ لاہو 433 میں طلب کیا گیا تھا۔
اس عبرانی میڈیا نے اسرائیلی محکمہ خارجہ کے بعض ملازمین کے حوالے سے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہم غیر متعلقہ افراد کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے میں بڑے پیمانے پر بدانتظامی کے گواہ ہیں۔ پولیس کا اس معاملے میں داخل ہونا ایک اچھی بات ہے۔
ان ملازمین کے مطابق، اسرائیلی سیاستدان اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ان افراد کے لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے پر دباؤ ڈالتے ہیں جو ایسا کرنے کے بالکل بھی اہل نہیں ہوتے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کو دیے جانے والے سعودی تحفے نقلی نکلے

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکام کی جانب سے ٹرمپ اور ان کے وفد کو

حجاب پہننے کی وجہ سے اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر پابندی

?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی مسلمان رنر سونکمبا سیلا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر

بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے سے زیادہ افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے

?️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس نے نیا ریکارڈ قائم

کیا امریکہ ترکیہ کی قبرس پالیسی کے موقف میں تبدیلی لارہا ہے؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: قبرص اور یونان کے اخبارات اور میڈیا ان دنوں مسلسل مائیکل

ٹوئٹر اور انسٹا گرام نے فلسطین سے متعلق پوسٹ کی وضاحت کر دی

?️ 12 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)معروف اپیلی کیشن انسٹاگرام اور ٹوئٹر نے فلسطین سے متعلق پوسٹ

امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار، ملک بھر میں شدید ہنگامے شروع ہوگئے

?️ 12 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی

59 فیصد فرانسیسی لوگ نہیں چاہتے کہ میکرون صدراتی انتخابات میں حصہ نہ لیں

?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق صرف 32

پہلی بار ملک اور قوم کو مضبوط بنانے پر کام ہورہا ہے: گورنرپنجاب

?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پہلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے