نیتن یاہو کی کابینہ اپنی بقا کے لیے جنگ کو ضروری سمجھتی ہے: اسلامی جہاد

نیتن یاہو

?️

تحریک نے اعلان کیا کہ غاصب اسرائیلی فوج کی طرف سے آج صبح سے ویسٹ بینک کے شہروں اور قصبوں میں شروع کی گئی وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی، صیہونی ریاست کے اس منصوبے کے تحت فلسطینی عوام کے خلاف ایک نیا منظم حملہ ہے جس کا مقصد ویسٹ بینک کو فلسطینیوں سے خالی کرا کر انہیں بے گھر کرنا اور ان کی زمینوں املاک پر قبضہ کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ نیا حملہ، کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کی طرف سے الحاقی کارروائیوں کے راستے ہموار کرنے والے قوانین منظور کرنے کی جنونی کوششوں کے ساتھ ہم وقت ہے۔ ان قوانین میں ایک تجویز شدہ قانون بھی شامل ہے جو آبادکاروں کو مقبوضہ زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
جہاد اسلامی کے مطابق، یہ حالات صیہونی فوجی ادارے کے اندر پیدا ہونے والے شدید اختلافات کے دوران سامنے آئے ہیں، جنہیں غاصب فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق، نیتن یاہو کی کابینہ اپنی بقا کے لیے جنگیں چھیڑنے اور قتل عام کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں دیکھتی، کیونکہ اس کے ارکان جنگی مجرم ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
بیان کے اختتام پر زور دیا گیا کہ فلسطینی عوام اور اس کی مزاحمتی قوتیں پوری طاقت و استقامت کے ساتھ ان جرائم کا مقابلہ کریں گی جنہیں دنیا اب بھی نظر انداز کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد دھرنے کے شرکا کا کوئٹہ واپسی پر پرتپاک استقبال

?️ 26 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ماہ طویل احتجاجی دھرنا دینے

امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد

بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات

?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے

صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر

عبرت آموز دورہ

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،

پاکستانی اور ایرانی افواج کا سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کا عزم

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور بھارت نے انٹیلی جنس شیئرنگ اور دہشت

خاندان کی پسند سے شادی کی، 21 دن تقریبات چلی تھیں، سعود کا انکشاف

?️ 3 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے شادی

وزیراعظم نےآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے آج (بروز پیر) انٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے