?️
سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی نے پیر کے روز مشرقی کلیمانتان میں ملک کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارارکھنے کا اعلان کیا۔
انڈونیشیا کی انتارانیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیر سہارسو مونو ارفا نے اعلان کیا کہ مشرقی کلیمانتان میں ملک کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارارکھا جائے گا،انہوں نے مزید کہاکہ انڈونیشن زبان میں نوسانتارا” کا مطلب جزیرہ نما ہے اور یہ نام اس ملک کے صدر کے براہ راست حکم اور منظوری سے رکھا گیا ہے۔
سہارسو مونو ارفا نے نئے دارالحکومت کے قیام کے لیے تشکیل دی جانے والی خصوصی کمیٹی کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ جس وجہ سے نوسانتارا کو دارالحکومت کے طور پر منتخب کیا گیا، اس کا ایک علامتی بین الاقوامی پس منظر ہے جو ہمیں جمہوریہ انڈونیشیا کے جزیرے کی یاد دلاتا ہے،میرے خیال میں سب اس نام سے متفق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نامزدگی کے لیے تاریخ دانوں اور ماہرین لسانیات سے مشورہ کیا گیا اور پھر صدر کو پیش کیا گیا جبکہ دوسری طرف، نام کے کچھ مخالفین کا خیال ہے کہ نوسانتارا ممکنہ طور پر مبہم ہو سکتا ہے کیونکہ یہ لفظ کسی ملک کی خصوصیات کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
تاہم ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ نیا دارالحکومت صوبہ ہونا چاہیے یا شہر،یادرہے کہ 2019 میں جوکو ویدوڈو نے اعلان کیا کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت کو جکارتہ کے شہر سے مشرقی صوبے کالیمانتان کے ایک دور دراز علاقے میں منتقل کر دیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا
?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
عمران خان کے کُل اثاثے 30 کروڑ روپے سے زائد، مریم نواز ارب پتی ہونے کے قریب
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائی گئی دستاویزات کے
جنوری
آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ
?️ 31 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ،
مئی
ٹرمپ کی حماس کے خلاف بدتمیزی اور دھمکیاں
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے خفیہ مذاکرات
مارچ
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا صورتحال کو مزید مشکل بنا دے گا:بریل
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر
جنوری
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
برازیل کا بھی اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں شامل ہونے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:برازیل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دیوانِ بین
جولائی