نوری المالکی کا وزارتِ عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار ہونے سے انکار

نوری المالکی

?️

نوری المالکی کا وزارتِ عظمیٰ کی امیدواری سے دستبردار ہونے سے انکار
عراق کے سابق وزیر اعظم اور ریاستِ قانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے اپنی امیدواری سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤ کے باوجود وہ اس منصب کے لیے نامزدگی واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نوری المالکی نے کہا کہ وہ امریکا کو اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ عراق میں اسلحہ صرف ریاست کے کنٹرول میں ہوگا اور حکومت کی رٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ بغداد اور تہران کے تعلقات باہمی مفادات پر مبنی ہیں اور یہ روابط عراق کی خودمختاری کے دائرے میں ہیں۔
نوری المالکی کا کہنا تھا کہ وہ ایک جمہوری عراق پر یقین رکھتے ہیں جو امریکا اور یورپی ممالک سمیت عالمی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرے۔ ان کے مطابق ایسے اقتصادی تعلقات بنیادی ڈھانچے، تعلیم، خدمات اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ سیاسی عمل کو مستحکم کیا جائے اور درست تجربات کو آگے بڑھایا جائے۔
ادھر  امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فار  پر ایک پیغام میں نوری المالکی کی ممکنہ واپسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو امریکا عراق کے لیے امداد روک سکتا ہے۔
اس بیان کے بعد بعض حلقوں میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ نوری المالکی اپنی امیدواری واپس لے سکتے ہیں، تاہم ان کے حالیہ بیان نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کر دی ہے۔ مزید برآں عراقی میڈیا رپورٹس کے مطابق جریان حکمت ملی عراق نے ایک بیان میں اس خبر کی بھی تردید کی ہے کہ اس کے سربراہ عمار حکیم کسی چار فریقی معاہدے کے تحت نوری المالکی کی نامزدگی واپس لینے پر آمادہ ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں

بحیرہ احمر میں یمن کے حملے روکنا مشکل

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے کمانڈر بریڈ کوپر نے کہا کہ حوثیوں کے

آزادی اظہار رائے کے امریکی کھوکھلے نعروں کا ایک اور ثبوت:سید حسن نصراللہ

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی نظرثانی کی درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی

?️ 11 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کی

9 مئی مقدمات: علی امین گنڈاپور، فیصل جاوید کی راہداری ضمانت منظور

?️ 19 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و رہنما تحریک

دوبارہ کھلنے والے سیکڑوں کیسز سے نمٹنے کیلئے آرمی افسران نیب میں تعینات

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) میں حاضر سروس فوجی

سعودی بادشاہ کا وزیر اعظم سے شکوہ

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان

ڈالر مہنگا کرنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے