?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے بین گورین ہوائی اڈے کے قریب ایک نامعلوم ڈرون کی موجودگی کے باعث اس اڈے کی پروازیں روک دی گئیں۔
صہیونی ٹیلی ویژن نے اس ریاست کے بین گورین ہوائی اڈے کے ارد گرد ایک نامعلوم چھوٹے ڈرون کی پرواز کے بعد پروازوں کے بند کیے جانے کا اعلان کیا، صیہونی حکومت کے 12ویں ٹی وی چینل نے اعلان کیا کہ ہفتہ کی صبح تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔
صیہونی چینل نے اس بارے میں اطلاع دی کہ ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک کواڈ کاپٹر ڈرون کی آمد کے بعد نیویارک سے آنے والے طیارے نے، جو اس ہوائی اڈے پر اترنے ہی والا تھا، اپنا روٹ تبدیل کر لیا، اس رپورٹ کے مطابق صیہونی پولیس اس ڈرون کے آپریٹر کا پتہ لگانے کے لیے چھان بین کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل صہیونی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ بن گوریون ہوائی اڈے کے انرجی یونٹ سے زہریلا مادہ کلورین لیک ہو گیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے فائر اور ریسکیو ٹیمیں اس مقام پر موجود ہیں، صہیونی میڈیا کا کہنا تھا کہ گیس کا اخراج ہالوں تک نہیں پھیلا اور ہوائی اڈے کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں پیش آئی۔
مشہور خبریں۔
مہنگائی میں شرح کمی واقع ہوئی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82
جنوری
بنگلہ دیش کےساتھ تجارت کا فروغ: ایف پی سی سی آئی کا وفد رواں ہفتے ڈھاکا جانے کو تیار
?️ 8 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تجارتی تعلقات
جنوری
بغیر جواز کے ملک بدری؛ ارجنٹائن کی حکومت کا فلسطینی خاندان کے ساتھ "غیر انسانی سلوک”
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی خاندان کو اس جنوبی امریکی ملک سے "غیر
جولائی
غزہ کے ہسپتالوں کی تازہ ترین صورتحال
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری شاخ کتائب القسام کے
نومبر
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدر
اپریل
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی
وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے دورہ روس کے بعد
فروری
ترکی میں زلزلے کے متاثرین کی تعداد 18 ہزار سے زیادہ
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کی ایمرجنسی مینجمنٹ آرگنائزیشن نے آج صبح اعلان کیا ہے
فروری