سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کی فوجی مشقوں کے بارے میں صیہونی حکومت کے خدشات اور تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے موساد کے سابق نائب سربراہ نے کہا کہ پورے مقبوضہ علاقے حزب اللہ کے میزائلوں زد میں ہیں۔
صہیونی فوج کے ریزرو میجر جنرل امیرام لیون نے لبنان کی حزب اللہ تحریک کی فوجی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس تحریک کی افواج اور میزائل مقبوضہ علاقوں کے کسی بھی حصے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی:حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
رائے الیوم اخبار کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ موساد کے سابق نائب لیون نے اعتراف کیا کہ "حزب اللہ دسیوں ہزار میزائلوں سے اسرائیل کے بہت بڑے اور گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عبرانی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ صہیونی فوجی حکام کی اکثریت اب بھی اس بات پر اصرار کرتی ہے کہ حزب اللہ کی رضوان اسپیشل فورسز کی طاقت اور اس کے تقریباً 15000 میزائلتل ابیب کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
مزید:حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ میزائل؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
قابل ذکر ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی فوجی مشقوں کے بعد صیہونی حکومت کا خوف بڑھ گیا ہے،عبرانی میڈیا کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ وہ ہتھیار جو اس مشق میں نہیں دکھایا گیا وہ نہایت ہی درستگی کے ساتھ مار کرنے والے میزائل تھا ،یہ ایسا مسئلہ ہے جو اسرائیل کے سکورٹی اور فوجی اداروں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔