🗓️
سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں واقع ام الفحم کے علاقے میں متعدد ھماکے ہوئے ہیں جن کی صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خود ساختہ صیہونی حکومت کی فوج نے ان دھماکوں کی تائید کرتے ہوئے انہیں راکٹ فائرنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے،رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے حیفا شہر کے ام الفحم علاقے، الجلیل اور مغربی کنارے کے شمال میں یہ دھماکے ہوئے ہیں،تاہم ابھی تک ان دھماکوں میں ہوئے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی خبریں موصول نہیں ہو پائی ہیں۔
یادرہے کہ یہ دھماکے غاصب صیہونی فوج کے اُس اقدام کے چند گھنٹے بعد ہوئے جس میں انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے نابلس شہر میں ایک کار پر فائرنگ کر کے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا، صیہونی دہشتگردی کے اس واقعے کے بعد فلسطین کی استقامتی تنظیموں منجملہ شہدائے الاقصیٰ بریگیڈ نے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے ہم وطن فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کا انتقام ضرور لیں گے۔
اس سے قبل فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع کفر عقب میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے نو افراد کو زخمی کر دیا تھا،دوسری جانب فلسطین کی اسلامی استقامتی تنطیم جہاد اسلامی نے شہید ہونے والے تین فلسطینیوں ادھم مبروکہ، محمد الدخیل اور اشرف المبسلط کے قتل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان فلسطینی نوجوانوں کی شہادت سے غاصب صیہونیوں کے وجود سے پورے فلسطین کی آزادی تک جہاد و استقامت کو جاری رکھنے کا عزم و ارادہ مزید مستحکم ہوگا۔
جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مجرمانہ اقدام کا جواب ضرور دیا جائے گا، دشمن کو سمجھ میں آ جائے گا استقامت ختم ہونے والی نہیں ہے اور صیہونی حکومت ناجائز طور پر بسائے گئے صیہونیوں کی سکورٹی کو یقینی نہیں بنا پائے گی،جہاداسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ نابلس میں بہایا گیا شہیدوں کا خون اس بات کا گواہ ہے صرف استقامت ہی واحد ایسا راستہ ہے جس سے غاصب صیہونی دشمن پر فتح حاصل ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں: آرمی چیف
🗓️ 5 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
فروری
نام نہاد انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، حریت رہنما
🗓️ 11 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
ستمبر
حالات پر کنترول نہ ہوا تو خوفناک حالات پیش آیئں گے : ٹرمپ
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کی فلوریڈا میں
اگست
کیا اردگان اور اسد ملاقات کریں گے؟
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: اردگان کی ہمیشہ عادت ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں پرواز
جولائی
5 عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی مخالفت کی
🗓️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:کئی عرب حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سعودی
اپریل
امریکی بوڑھے لیڈروں سے پریشان
🗓️ 11 جولائی 2023پیو ریسرچ سینٹر کی ایک تحقیق کے مطابق، 49 فیصد امریکی جواب
جولائی
صہیونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے مختلف لیورکا استعمال
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن اسٹینلی کوہن نے
جنوری
آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار
🗓️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے سعودی
اپریل