?️
سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے عراق کے سیاسی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
الفلوجہ عراقی چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے ملک کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے عراق کے سیاسی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی نظام، آئین اور انتخاباتی قوانین میں انقلابی تبدیلی کا یہ بہترین موقع ہے۔
مقتدی صدر نے کہا کہ ہمارے سامنے تاریکی، بدعنوانی، اقتدار پر اجارہ داری، بیرونی ممالک سے وابستگی اور فرقہ واریت کو دور کرنے کا موقع ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب اپنے درمیان سے ایک قابل فخر عراقی یا کٹھ پتلی عراقی کو منتخب کرنے کے امتحان میں ہیں جو دنیاوی عزائم کے حامل بدعنوان، کٹھ پتلی اور دوسروں کے کے قبضے میں ہو، مقتدی صدر نے یہ بھی کہا کہ جو بھی اصلاح کی پکار کو سنتا ہے لیکن اس کی مدد نہیں کرتا، وہ تشدد اور ملیشیا کا قیدی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصلاح پسندی کے لیے کھڑے ہو جاؤکیونکہ تمہارا عراق مقدسات کا عراق، تہذیب کا عراق اور جہاد کا عراق ہے، میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ انقلابیوں کی مدد کریں جو اصلاحات سے کھڑے ہیں، بشمول ہمارے قابل فخر قبیلے، ہماری سکیورٹی فورسز، اور الحشد الشعبی کی افواج۔
مشہور خبریں۔
کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا
?️ 29 دسمبر 2024 کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود
دسمبر
قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے، آئی ایم ایف
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا
فروری
عراق میں حالیہ امریکی اقدامات کے پس پردہ حقائق ایک سینئر عراقی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے
?️ 29 اگست 2023عراق کے سیکورٹی امور کے تجزیہ کار نے داعش کے خلاف مغربی
اگست
قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس
?️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ
اپریل
موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی
?️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی
فروری
وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
?️ 17 اکتوبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے
اکتوبر
فرانسیسی صدر کے 3 عرب ممالک کے دورے کے پس پردہ حقائق
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:علاقائی امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ اگرچہ فرانسیسی صدر
دسمبر
حماس کب معاہدہ قبول کرے گی؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
اپریل