?️
سچ خبریں: عمان کے نائب وزیر خارجہ نے مغرب کے دوہرے موقف پر کڑی تنقید کی۔
عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے نائب وزیر خارجہ خلیفہ الحارثی نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغرب کے دوغلے پن اور منافقت پر کڑی تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ممالک فلسطینی شہریوں کو کیا سمجھتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ جب کچھ تجارتی جہازوں کو نقصان پہنچا تو مغربی دنیا کے جنگی طیارے اور ہتھیار گونجنے لگےجب کہ 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو صیہونی حکومت کے ہاتھوں قتل و غارت کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے ضمیر بیدار نہیں ہوئے اور اس کے بارے میں ایک بیان بھی سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ مغرب کے دوغلے پن کی واضح مثال یہ ہے کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ الٹا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بھی یرغمال بنا لیا۔
مزید پڑھیں: یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے سے مغربی ممالک کیوں پریشان ہیں؟
دریں اثنا، سلطنت عمان نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کی ہے۔
عمان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ عمان برادر ملک یمن کے بعض شہروں پر امریکہ اور انگلستان کے حملے کی تشویش کے ساتھ پیروی کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان
دسمبر
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں سے تعاون طلب
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دوبارہ سر
جنوری
کیا امریکی پولیس طلباء کے مظاہرے ختم کر سکی ہے؟ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہنے طلباء کے احتجاج
مئی
رام اللہ میں صہیونی چوکی پر فائرنگ
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں
نومبر
عمران خان کی مقدمات کے اخراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
اپریل
اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ
ستمبر
امریکہ کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرائن چھوڑنے کا حکم
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے
فروری
معرکہ حق: عالمی میڈیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرویدہ
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید
ستمبر