?️
سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ الاقصی شہداء بٹالینز اور امجد الفاخوری شہداء کمپلیکس کے مجاہدین کی شرکت کے ساتھ ترسیلا کی بستی میں تعینات فورسز جو کہ جنین کے قریب جبع کے علاقے میں فلسطینیوں کی اراضی پر واقع ہے، کے خلاف آپریشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ اس آپریشن کے چند منٹ بعد نابلس سے خبر آئی کہ اسی طرح کی کارروائی نابلس میں واقع ایتمار نامی تارکین وطن دوست بستی کے قریب ہوئی ہے جس کے بارے میں پہلے تو صیہونیوں نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن کچھ ہی لمحوں بعد وہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے اور اعلان کیا کہ صیہونی چھاتہ بردار یونٹ کا ایک فوجی زخمی ہوا ہے جسے بیلنسن ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
در ایں اثنا صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے لکھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب صیہونی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد فوج کی حمایت سے فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ اور احتجاج کر رہی تھی۔
ادھر صیہونی سرکاری ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ سامریہ کی تارکین وطن آبادکاری کونسل کے سربراہ یوسی دگان بھی اس مظاہرے میں موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
بلنکن کا عرب نیٹو کو بحال کرنے کا منصوبہ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے تازہ ترین ایران مخالف
مئی
وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دورے پر
جولائی
عرب حکام نے اسرائیلی پابندی کے بعد مغربی کنارے کا دورہ منسوخ کردیا
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود
مئی
ٹرمپ انتخابی مقاصد کے لیے ایک سینئر ایرانی افسر کا قتل کرنا چاہتا تھا: مارک اسپیر
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق وزیر دفاع مارک اسپیر نے حال
مئی
ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا
?️ 11 اپریل 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فل کورٹ بینچ نے
اپریل
ریاستہائے متحدہ میں پھانسی کا ایک نیا طریقہ
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی الاباما نے اس ملک
ستمبر
کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین
اپریل
صیہونی درندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہید
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں نابلس کے جنوب میں
اکتوبر