سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں تین نوجوان فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے کے رہائشیوں نے ہڑتال کر دی۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفاکے کی رپورٹ کے مطابق نابلس شہر میں تین نوجوان فلسطینیوں کی شہادت پر عوامی سوگ کے اعلان کے بعد مغربی کنارے کے رہائشیوں نے ہڑتال کر دی اور تمام دکانیں اور مالز بند کر دیے، رپورٹ کے مطابق فتح تحریک اور دیگر گروپوں سمیت فلسطینی گروپوں نے عام ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ فلسطینی اسٹوڈنٹ کونسل اور اسٹوڈنٹ یوتھ موومنٹ نے کلاسز بند کرنے اور شہداء کے لیے سوگ منانے کی کال دی ہے۔
یادرہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں منگل کو اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے جس کے بعد مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ تینوں شہداء کا تعلق فلسطین کی فتح کی تحریک کی عسکری شاخ کتائب شہدائے الاقصی” (الاقصی شہداء بٹالینز) سے تھا۔
بٹالین نے پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ صیہونیوں کو ان شہداء کو قتل کرنے کے جرم کا جواب بہت سخت طریقہ سے دیناہوگا ، ان لوگوں کے خون کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا، ان شہدا کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔