🗓️
سچ خبریں:مغربی کنارے کے علاقوں البیرہ اور نابلس میں صیہونی فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں جمعرات کی صبح دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کی علی الصبح مغربی کنارے کے علاقوں البیرہ اور نابلس میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے،رپورٹ کے مطابق نابلس کے بلاطہ کیمپ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران العین کیمپ کے مکینوں میں سے سامر خالد نامی فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے وقت وہ اپنی ہی گاڑی میں موجود تھے، انہیں بلاطہ کیمپ کے سامنے نشانہ بنایا گیا اور شہید کر دیا گیا،اس کے علاوہ مغربی کنارے کے علاقے البیرہ میں واقع قلندیا کیمپ پر صہیونی فوج کے حملے میں یزن عفانہ نامی ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے آج صبح بلاطہ کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد مزاحمتی فورسز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،اس حملے کے دوران صیہونی جیل سے آزاد ہونے والے جاسر ابو حمادہ نامی ایک فلسطینی کو صیہونیوں نے دوبارہ گرفتار کر لیا نیز بلاطہ کیمپ پر حملے کے دوران صہیونی فوجیوں نے البیرہ شہر کے اس علاقے میں ایک تجارتی مرکز کو بھی آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں بھاری مقدار میں مالی نقصان ہوا۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا
🗓️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
🗓️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
تائیوان میں شدید زلزلہ؛ امریکہ اور جاپان نے سونامی کی وارننگ جاری کی
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں تائیوان کو لے کر مغرب اور چین کے درمیان
ستمبر
سعودی عرب میں متعدد پاکستانی گرفتار
🗓️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے
اپریل
استنبول میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کے مجرم گرفتار
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اعلان کیا کہ سانتا
جنوری
لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟
🗓️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد
فروری
روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟
🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس
اگست
وزیر اعظم کی گورنر پنجاب سے ملاقات
🗓️ 10 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ
جولائی