سچ خبریں:خبری ذرائع نے آج کابل کے مغرب میں کوٹ سانگی کے علاقے میں ایک دھماکے کی اطلاع دی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں ایک مقامی بازار میں دھماکہ ہوا،اس حوالے سے جمہور نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ چند منٹ قبل کابل شہر کے کوٹ سانگی کے علاقے میں دھماکہ ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ ایک کار میں نصب مقناطیسی بم کے باعث پیش آیا،عینی شاہدین نےیہ بھی بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں نیز سکیورٹی حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے،تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ افغان میڈیا نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ مغربی کابل میں ایک بس میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 16 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، جس کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروپ نے قبول کی ہے۔