🗓️
سچ خبریں:جارج ڈبلیو بش جنہوں نے اپنے دور صدارت میں افغانستان کے خلاف امریکی قیادت میں جنگ شروع کی تھی ، نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک میں ہونے والے واقعات کو نہایت غم کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
امریکہ کے 43 ویں صدر جن کے بارے میں انسانی حقوق کے کارکن سمجھتے ہیں کہ افغانستان اور عراق میں 2001 اور 2003 میں امریکی قبضے کی جنگوں کی وجہ سے ان پر جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے ، نے افغانستان کی حالیہ صورتحال کے سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان مصیبت میں ہے، میں اس ملک کے عوام کی مدد کے لیے تیار ہوں۔
جارج ڈبلیو بش جونیئر نے اپنی اہلیہ لورا بش کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں لکھا کہ میں اور لورا نے گہرے دکھ کے ساتھ افسوسناک واقعات دیکھے ہیں،ہمارے دلوں کو افغانستان کے لوگوں کی حالت دیکھ کر ٹھیس پہنچتی ہے جنہوں نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے اور امریکیوں اور نیٹو کے اتحادیوں کے لیےبہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
20 جنوری 2001 سے 20 جنوری 2009 تک ، امریکہ کے صدر رہنے والے بش نے مزید کہا کہ اس وقت افغانستان کے وہ لوگ سب سے زیادہ خطرے میں ہیں وہ ہیں جو اپنے ملک کی میں ترقی میں سب سے آگے رہے ہیں،تاہم بائیڈن نے امریکی شہریوں اور ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ان افغانیوں کو نکالنے کا بھی وعدہ کیا ہے، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کے پاس فوری انسانی بحرانوں میں پناہ گزینوں کے دکھوں کو دور کرنے کا قانونی اختیار ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ بلا تاخیر ان کے لیے محفوظ راستے کو یقینی بنائیں۔
ہمارے مضبوط اتحادی این جی اوز کے ساتھ مل کر مدد کے لیے تیار ہیں،مجھے اور لورا کو یقین ہے کہ انخلاء کی کوششیں (امریکی اور افغانی جو ملک چھوڑنے کے خواہاں ہیں) کارگر ثابت ہوں گی کیونکہ یہ کوششیں امریکہ کی فوج ، سفارتی قوتوں اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے ممتاز مرد و خواتین کی طرف سے کی جا رہی ہیں،تاہم ہم ان سابق فوجیوں کے ساتھ براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے افغانستان میں خدمات انجام دی ہیں۔
مشہور خبریں۔
سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج کی سعادت سے محروم
🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:سری لنکا میں آزادی کے بعد سے سب سے زیادہ معاشی
جون
صیہونی جنگجوؤں کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید
🗓️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے آج بروز جمعہ نابلس کے
نومبر
جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں
🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بہانے جاپانی حکام نے روسی
جولائی
پاکستان سے زیادہ امریکا کے اتحادی ممالک میں کسی ملک نے قربانی نہیں دی
🗓️ 13 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے
دسمبر
افغانستان میں امریکی کارنامے؛امریکی ایلچی کی زبانی
🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی جان
جولائی
فوجی عدالتوں سے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ
🗓️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ
دسمبر
عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا ہے
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی
مئی
غزہ میں موت ایک عام چیز بن چکی ہے
🗓️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مصائب زدہ جغرافیہ میں
اپریل