?️
سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے حکومتی فورسز کی حمایت سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی مسجد الاقصی پر اپنے روزانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سے تازہ ترین خبریں بتاتی ہیں کہ مسجد الاقصی پر ایک بار پھر درجنوں صیہونی آبادکاروں نے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر آباد کاروں کا حملہ صیہونی حکومت کی فوج کی ہری جھنڈی کے ساتھ ہوا جس میں مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحنوں میں داخل ہونے کے بعد آباد کاروں نے اسلام مخالف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ مسجد الاقصی پر صہیونی حملے ایسے وقت میں جاری ہیں جب کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کے اقدامات کے سامنے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ مسجد اقصیٰ کی مسلسل توہین پر مختلف فلسطینی گروہوں کے وسیع احتجاج کے باوجود عالمی برادری ان کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔
دوسری جانب بعض عرب ریاستیں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں ایک دوسرے سے پیشی لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس سے غاصب صیہونیوں کو مزید شے مل رہی ہے کیونکہ انھیں معلوم ہے ہم جو بھی کر لیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔


مشہور خبریں۔
محسن عباس حیدر کا نشئی شوبز شخصیات پر پابندی کا مطالبہ
?️ 31 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار، گلوکار و ٹی وی میزبان محسن عباس حیدر
جنوری
عمران خان شفاف نظام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: فواد چوہدری
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی
جولائی
آخر کار بائیڈن نے اسرائیل کی سن لی
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ مغربی کنارے میں
جون
چوہدری نثار نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھالیا
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ
مئی
نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔ حنیف عباسی
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
صیہونی معاشرے میں تشدد، قتل اور بے چینی کی صورتحال؛صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ
جون
9 مئی کے واقعات:عامر محمود کیانی کا پی ٹی آئی و سیاست چھوڑنے کا اعلان
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری
مئی
مغرب نے فرانس کی مذمت کس لئے کی؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:مغرب کے شمال میں واقع تانگیر شہر کے متعدد باشندوں نے
جنوری