سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ کے وقت مسجد اقصیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے امکان کے پیش نظر چوکس ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے مسجد اقصیٰ میں آج جمعہ کی نماز کے ساتھ ہی کشیدگی میں اضافے کے امکان کے لیے تیاری کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے بیت المقدس میں اپنی تیاریوں میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔
دریں اثنا اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے عوام سے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا گیا،اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو مسلمانوں کے قبلہ اول کے دفاع اور مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کو بھی مسجد الاقصی کے خلاف اس کے معاندانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی موجودہ پالیسیوں کے جاری رہنے کے نتائج صہیونی حکام کو بھگتنا ہوں گے۔
یاد رہے کہ حماس نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ قابض صہیونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد الاقصی پر حملے کا اعادہ کبھی بھی مسجد کی مقامی اور وقتی تقسیم یا اس کے اسلامی تشخص میں تبدیلی کا باعث نہیں بنے گا۔