سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ بیجنگ مسئلہ فلسطین پر عرب اور اسلامی ممالک کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔
اناطولیہ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ملائیشیا کے ہم منصب زامبری عبدالقادر سے حالیہ عالمی واقعات بالخصوص فسلطینی مظلوموں کے خلاف صیہونی قبضے کے جرائم کے حوالے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر
وانگ یی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام فریقین کو جغرافیائی سیاسی تحفظات کو ایک طرف رکھنا چاہیے اور مستقل اور پائیدار امن کے حصول کے لیے بین الاقوامی مفاہمت کو فروغ دینا چاہیے، کہا: ہم مسئلہ فلسطین کے سلسلہ میں عرب اور اسلامی ممالک کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایسے کسی بھی حملے کی مخالفت کرتا ہے جس سے بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو، انہوں نے کہا کہ بیجنگ ہمیشہ امن، بین الاقوامی قوانین اور مسئلہ فلسطین میں عرب اور اسلامی ممالک کے جائز مطالبات کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے چین کا نیا منصوبہ
ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے بھی جنگ بندی کے قیام، جنگ کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور امن مذاکرات کے لیے بیجنگ کی کوششوں کو سراہا نیز دو ریاستی حل اور مغربی ایشیا میں مستقل امن کے قیام پر زور دیا۔