🗓️
سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی کاز کے اصولوں پر قائم رہنا اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مقابلہ کرنا ہماری اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے منگل کے روز ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ہماری بنیادی ترجیحات میں سے ایک فلسطینی کاز کی اصولی پابندی اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جارح سعودی اتحاد کو نصیحت کرتا ہوں کہ یمنی قوم کی جارحیت اور محاصرہ ختم کرنے کے لیے جنگ بندی کے موقع کو استعمال کرے کیونکہ اس کے جاری رہنے کے نتائج افسوسناک ہوں گے، یمن کی انصاراللہ کے رہنما نے جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں اس ملک کے تیل کے وسائل کی لوٹ مار کے بارے میں کہا کہ ظالمانہ محاصرے کے سائے میں تیل کی تنصیبات کے آزاد ہونے تک لوٹی ہوئی تیل اور گیس کی آمدنی کا متبادل تلاش کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔
الحوثی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے سائے میں ہماری ترجیحات میں سے ایک یہ ہے کہ جارحین کے کسی بھی منصوبے اور سازش کے خلاف اعلیٰ سطح کی تیاری اور چوکسی برقرار رکھی جائے اور دوسرا اہم مسئلہ امریکہ اور صیہونی حکومت کی حمایت یافتہ جارحیت سے نمٹنا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی انتخاباتی مہم کی چاشنی؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے
اکتوبر
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
طاہر اشرفی کی ویکسینیشن کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل
🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی
جون
کیا پاکستان آئندہ ماہ روس سے سستے خام تیل کی درآمد شروع کردے گا؟
🗓️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے موقر انگریزی اخبار نے دعویٰ
دسمبر
تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے ریاض اور ابوظہبی کے شرائط
🗓️ 5 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے جمعرات کو متعدد باخبر
اگست
مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کے پس پردہ حقائق
🗓️ 12 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی صورت حال میں انتشار بالخصوص نیتن یاہو
مارچ
اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور
🗓️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ
مئی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی کی
اکتوبر