?️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کے گرٹیر اسرائیل کے خواب کو چکنا چور کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے صور اور النبطیہ میں منعقد ہونے والے انتخاباتی سیمینار سے خطاب میں کہا کہ بعض سیاسی گروہ مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے کے علاوہ کسی اور چیز کو اہمیت نہیں دیتے،ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں مزاحمت ملک کے معاشی بحران کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنی انتخابی کانفرنسوں میں لبنانی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرے گی، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ سیاسی گروہوں نے اس مسئلے کو کم ترین ترجیحات سے بھی ہٹا کر دیکھتے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ان گروہوں نے کچھ مہینے پہلے سے مزاحمت کے ہتھیار کو اپنی انتخاباتی جنگ کے طور پر پیش کیا ہے، ان کا کہنا تھا وہ لوگ جو مزاحمت کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں اور حزب اللہ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ فلسطین میں غاصب عبوری صیہونی حکومت کے قیام کے وقت سے ہی جنوب کے مسائل سے آگاہ نہیں ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ انہیں ایام میں صیہونی حکومت کی تشکیل ہوئی تھی اور چند مہینوں کے بعد ہی "حولا” گاؤں میں قتل عام ہوا نیز متعدد جنوبی دیہات غیر آباد ہو گئے لیکن کچھ سیاست دان اب بھی اسرائیل کو دشمن نہیں مانتے اور یہ قبول نہیں کرتے کہ وہ لبنانی پانی اور گیس پر نظر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ان میں سے ایک سیاستدان نے 2006 میں ایک جلسے کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل نے لبنان پر حملہ نہیں کیا ہے ، یہ صیہونی حکومت لبنان کے لیے خطرہ ہے اور یہ ہی اسے ہم سے کوئی پریشانی ہے، یہ شخص یا تو جاہل ہے یا اس نے جاہل ہونے کا ڈرامہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
الکاظمی کے گھر پر حملہ اور دفاعی نظام کی ناکامی، امریکی ملوث
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : ایک عراقی تجزیہ کار السعدی نے کہا کہ الکاظمی کے گھر
نومبر
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 جولائی 2021سلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر
جولائی
سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
?️ 10 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو نظر انداز
فروری
شمالی عراق میں ترک ہیلی کاپٹر پر میزائل حملہ
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع قندیل کے پہاڑی علاقے میں ترک ہیلی
جنوری
غزہ کی جنگ سے نیتن یاہو کے ذاتی مفاد وابسطہ
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق وزیراعظم ایہود باراک کے سابق سیاسی مشیر
دسمبر
وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں شریک ہونے ایم این ایز کی تعریف کیوں کی
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بیماری کے باوجود پارلیمنٹ
نومبر
خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت کا کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے
فروری
اسرائیلی تلوار شامی عوام کی گردن پر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی