سچ خبریں:مراکش کے عوام نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم بالخصوص جنین میں متعدد فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف احتجاج کیا۔
مراکش کے سماجی کارکنوں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بار پھر مغرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کی۔
مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور جنین کے شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں نیز انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور فلسطینی قوم اور مقصد کے ساتھ غداری کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرہ دو معروف گروپوں "مراکش فرنٹ فار فلسطین اینڈ اگینسٹ کمپرومائز” اور "نیشنل ورکنگ گروپ فار فلسطین” کی دعوت پر کیا گیا، "مغرب فرنٹ فار دی اسپورٹ آف فلسطین” گروپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے تمام نسل پرستانہ اور فاشسٹ فیصلوں کی مذمت کی اور فلسطینی گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قوم کے جائز حقوق کے دفاع کے لیے متحد ہو جائیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں مراکش کے عوام نے فلسطینی قوم کی حمایت میں دارالحکومت رباط اور دیگر 35 شہروں میں سڑکوں پر آکر صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کی مذمت کی۔
اس سے قبل بھی مراکش کے عوام نے متعدد بار سڑکوں پر آکر اور اجتماعات منعقد کرکے نیز صیہونی حکومت کے پرچم کو نذر آتش کرکے ، اس غیر قانونی ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مراکش اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں ایک برطانوی سائٹ نے ایک سروے کے بعد اعلان کیا ہے کہ 14 عرب ممالک میں رائے عامہ کے ایک جامع سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ان ممالک میں عوام کی اکثریت صیہونی غاصب حکومت کو تسلیم کرنے کے خلاف ہے۔