?️
سچ خبریں:عالمی یوم القدس کی تقریبات دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد کی گئی ہیں اور مختلف ذرائع ابلاغ نے اس اہم تقریب کی کوریج کی ہے۔
چین
عالمی یوم قدس کی یاد میں بیجنگ میں ایرانی سفارتخانے میں مقیم ایرانیوں کی شرکت کے ساتھ مختلف ثقافتی پروگراموں جیسے شاعری، تقاریر، دستاویزی فلموں، ترانوں پر مبنی پرواگرام ہوا جس میں ایران کے سفیر محمد کشاور زادہ نے تقریر کی
باکو
یوم قدس کی تقریب جمعہ کو جمہوریہ آذربائیجان میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے باکو کے شہریار ثقافتی مرکز میں منعقد ہوئی،اس ملک میں تعینات ایرانی سفیر سید عباس موسوی نے صیہونی حکومت کے نسل پرستانہ مزاج کا ذکر کرتے ہوئے اس سوچ کو عالمی برادری کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ فلسطینی عوام کی 70 سالہ مزاحمت اور مسلمان نیز آزاد قوموں کی حمایت کے ساتھ صیہونی حکومت کے اس سوچ کو ختم کیا جائے گا۔
برازیل
عالمی یوم قدس کی تقریب جمعرات کی شب برازیل کے دارالحکومت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، فلسطین برازیل انسٹی ٹیوٹ کے صدر، پارلیمنٹ کے متعدد اراکین اور سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور دیگر کی شخشیتوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
پاکستان
جمعرات کی شب اسلام آباد کے سرینا انٹرنیشنل ہوٹل میں عالمی یوم قدس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی میں پاکستانی شخصیات، غیر ملکی سفیروں اور سفارت کاروں، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور میڈیا کے ارکان نے شرکت کی۔
میڈیا
یورونیوز نے(No Comment) سیکشن میں یوم القدس سے قبل غزہ میں فلسطینیوں کے اجتماع کی خبر بھی دی۔ میڈیا نے غزہ میں "یوم قدس” کی تقریب کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف کی آن لائن تقریر کو بھی رپورٹ کیا،روئٹرز نے یوم قدس کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ خیبر کے اندر میزائل کی تعمیر اور صیہونی حکومت کی طرف سے لاحق خطرے کے بارے میں تقریب میں آئی آر جی سی کے کمانڈر کے تبصروں کا بھی احاطہ کیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لاکھوں ایرانیوں نے اس مظاہرے میں حصہ لیا، جسے ملک بھر میں ٹیلی ویژن پر دکھایا گیا۔
مشہور خبریں۔
اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار
جولائی
اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم
?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی
اکتوبر
سستی بجلی، ٹیکس میں چھوٹ اقتصادی زونز کے مکمل استعمال میں مدد کر سکتی ہے.ویلتھ پاک
?️ 17 مارچ 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) سستی بجلی اور ٹیکس میں چھوٹ اقتصادی زونز
مارچ
تین ارب ڈالر مالیت کے میزائل کویت روانہ
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ اور جمہوری حکومتوں میں خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں
اکتوبر
پلاٹ الاٹمنٹ کیس: نواز شریف کو ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بنایا گیا، فیصلہ جاری
?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
جولائی
ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے:وزیر اعظم
?️ 23 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع
مارچ
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 جولائی 2021سلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطین کے شہر ام الفحم میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی دہشتگردوں
جنوری