🗓️
سچ خبریں:برطانوی حکومت نے یوکرین کو اپاچی AH64 حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے بارے میں سنڈے پیپل کی اشاعت کے دعوؤں کی تردید کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ کیف کو صرف ٹینک اور آرٹلری گنیں بھیجے گی۔
مِررمیگزین کے ساتھ ایک ویب سائٹ شیئر کرنے والے سنڈے پیپل میگزین نے کل اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا جسے بعد میں حذف کر دیا گیا تھا کہ امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر بھیجنا یوکرائنی فوج کے لیے بہت بڑا ٹرمپ کارڈ ہو سکتا ہے خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب انہوں نے حال ہی میں اسٹریٹجک نقطہ نظر سے انتہائی اہم شہر سولیدار کو روسی افواج کے حوالے کر دیا تھا۔
اس اشاعت نے برطانوی سینئر دفاعی اہلکار کا حوالہ دیا اور لکھا کہ اب نیٹو کے دیگر رکن ممالک اس طریقہ کار پر عمل کریں گے اور اپنے ہیلی کاپٹر یوکرین بھیجیں گے۔
تاہم برطانوی وزارت دفاع نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس رپورٹ کو غلط قرار دیا۔
اگرچہ یوکرائنی فوج کو اپاچی نہیں ملے گا لیکن برطانیہ اب بھی 14 چیلنجر 2 ٹینکوں کا ایک سکواڈرن کیف بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے علاوہ AS-90 آرٹلری بھیجنا بھی برطانوی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کے دفتر نے ہفتے کے روز فوجی سازوسامان کی کھیپ کی تصدیق کی ہے اور توقع ہے کہ وزیر دفاع بین والیس آج فوجی امدادی پیکج کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔
مشہور خبریں۔
چین روس کو کوئی ہتھیار نہ دے:جرمنی
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائربوک نے کہا کہ چین کو روس
فروری
عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل
ستمبر
سعودی عرب اور فرانس کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو اور فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے
جون
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کے نرخوں کا اجرا پھر معطل کردیا
🗓️ 19 اکتوبر 2023پشاور 🙁سچ خبریں) پشاور اور لاہور کے تاجروں کی جانب سے مفاہمت
اکتوبر
صیہونی حکومت میں بہت اہم اور مشکوک واقعات؛ دھماکہ یا ہوائی مشق
🗓️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:چند روز قبل مقبوضہ علاقوں میں واقع تل ابیب اور حیفا
نومبر
ہم مذاکرات میں اپنی تمام سابقہ شرائط پر پابند ہیں: فلسطینی مزاحمت
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ترجمان محمد الحاج موسیٰ
اکتوبر
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، عملے کی غیر ضروری چٹھیاں کینسل
🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش
ستمبر
وزیرِ تعلیم کورونا وائرس میں مبتلاہو گئے
🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کورونا وائرس میں مبتلا
مئی