قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے:صیہونی اخبار

فلسطین

🗓️

سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ قطر ورلڈ کپ کا فاتح فلسطین ہے، قطع نظر اس کے کہ اتوار کو ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان ہونے والے فائنل میں ٹرافی کون اپنے گھر لے جائے گا”۔

صہیونی اخبار ہارٹیز کے رپورٹر عزی دان نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے قطر ورلڈ کپ میں فلسطینیوں کی عظیم فتح عربوں کی ان کے ساتھ یکجہتی ہے، انہوں نے لکھا کہ اس ورلڈ کپ میں فلسطینی پرچم سب سے زیادہ مقبول رہا اور عام احساس یہ ہے کہ فلسطین ورلڈ کپ میں موجود 33 واں ملک ہے جو کپ میں شریک میں سب سے اہم ملک ہے، یہاں تک کہ اگر ہم سیمی فائنل مرحلے میں چلے بھی جاتے اور کپ جیت بھی لیتے تب بھی ماحول بدلنے والا نہیں تھا ۔

صیہونی رپورٹر کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز کے اندر اور باہر، سب وے اور سڑکوں پر موجودہ صورتحال عرب ممالک کی ٹیموں کی شکست کے بعد بھی نہیں بدلی، ہر کوئی فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے اختتام کے قریب آتے ہی، سب وے میں منتظمین اور سکیورٹی حکام میں بھی فلسطین کی حمایت واضح نظر آرہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر طرف فلسطینی پرچم لہرایا جا رہا ہے، ان جذبات کی انتہا اس وقت ہوئی جب ایک مراکشی نے اسٹیڈیم کے اسپیکرز میں "مراکش زندہ باد، فلسطین زندہ باد، مقبوضہ فلسطین کی آزادی جیسے نعرے لگائے، جب وہ یہ نعرے لگاتے ہیں تو ان کا مطلب صرف وہ علاقے نہیں ہوتے جن پر 1967 میں قبضہ کیا گیا ہے بلکہ ان کا مطلب دریا سے سمندر تک فلسطین کی پوری سرزمین کی آزادی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کو استعمال نہ کرے:چین

🗓️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا

آپ ولی عہد سے ملنے آرہے ہیں!؛ بائیڈن کے ریمارکس پر عربی ردعمل

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس جس میں انہوں نے کہا کہ

عمراں خان نے بجٹ کو خوشحالی کا بجٹ قرار دیا

🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں )  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

50 ہزار شامی شہری بے گھر؛اقوام متحدہ کی رپورٹ

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دہشت گرد

تل ابیب پر مزاحمتی حملے

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر

سعودی اتحاد یمنی بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے اور انہیں میدان جنگ میں بھیجتا ہے

🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:  صوبہ معرب کے شہر صراوا کے بڑے علاقوں کی آزادی

رفح شیطانی حملوں کی لپیٹ میں

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: غزہ پر صیہونی حکومت کی غیرمعمولی جنگ اور وحشیانہ حملوں،

سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف

🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں:  سوڈان کے باخبر ذرائع کے مطابق سوڈانی حکام خارطوم میں برطانوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے