سچ خبریں:قابض صیہونی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک زیر تعمیر مسجد کا کام بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ شمال مشرقی بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر ایک زیرتعمیر مسجد کا تعمیراتی کام رکوا دیا،بیت المقدس کے ایک مقامی فلسطینی باشندے محمد ابو الحمص نے بتایا کہ قابض دشمن حکام نے جنوب مشرقی عیساویہ میں زیر تعمیر مسجد التقویٰ اور اس کے اطراف میں زیرتعمیر دیگر املاک کی تعمیر پر پابندی عائد کردی۔
ابو حمص نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ اور حکام نے مسجد کی تعمیر روکنے کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے اس مسجد کی تعمیر بغیر اجازت کے شروع کی ہے نیز انہوں نے مسجد کے تعمیر شدہ حصے کو مسمار کرنے کی دھمکی دی۔
خیال رہےکہ عیساویہ کا علاقہ مقبوضہ بیت المقدس کے ان مقامات میں شمار کیا جاتا ہے جو اسرائیلی حکام کی غنڈہ گردی اور آباد کاری کے جرائم کا شکار ہے، آئے روز وہاں پر فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جاتے ہیں جبکہ دوسری طرف اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے عرب حکام کو صیہونیوں کے تلوے چاٹنے سے فرصت نہیں مل رہی کہ وہ فلسطین کے بارے میں کچھ سوچیں۔