سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے 2021 میں اس سوسائٹی کے خلاف 103 حملے کیے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق گذشتہ سال ہلال احمر کی گاڑیوں پر صہیونی جنگجوؤں کی جانب سے 32 مرتبہ حملے کیے گئے اور صہیونی غاصبوں نے 20 مرتبہ انہیں زخمی فلسطینیوں تک امداد پہنچانے سے روکا۔
تنظیم کے مطابق صہیونی فوج نے تنظیم کی فورسز پر 35 بار حملے بھی کیے صیہونی حکومت نے گزشتہ سال ایک فلسطینی ہلال احمر کو بھی حراست میں لیا تھا۔