?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں تمام آپشنز میز پر ہیں، اعلان کیا کہ میدان جنگ میں اتحاد کو فلسطینی قوم کے نزدیک ایک جنگی فکر سمجھا جاتا ہے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنما داؤد شہاب نے العہد نیوز سائٹ کے ساتھ گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ رام اللہ کے قریب واقع قصبے عیلی میں بہادرانہ کاروائی مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ایک فطری ردعمل ہے۔
مزید:جنین آپریشن میں اسرائیلی فوج کی بے بسی
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے صہیونی دشمن کی دھمکیاں اس شکست اور بے بسی کو ظاہر کرتی ہیں جو دشمن فلسطینی مجاہدین کی شجاعت اور مقابلہ کرنے طاقت کو دیکھ کر محسوس کرتا ہے۔
شہاب نے تاکید کی کہ میدان جنگ میں متحد ہونا کوئی نعرہ نہیں بلکہ فلسطینی قوم اور مجاہدین کے نزدیک ایک جنگی فکر ہے نیز ہمارے پاس فلسطینی قوم کے خون پر صہیونی دشمن کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہم اپنی سرزمین کو آزاد کرائیں گے اور اسرائیل کو نکال باہر کریں گے: فلسطینی استقامت
واضح رہے کہ نابلس اور رام اللہ کے درمیان واقع صہیونی بستی عیلی کے قریب فلسطینی مجاہدین کی فائرنگ کی کاروائی کے دوران 4 صہیونی آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے ۔


مشہور خبریں۔
چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے: سعودی وزیر خارجہ
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آج دسویں
جون
مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی مکمل تفتیش ہو:قومی اسپیکر
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کےا سپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس
مارچ
صیہونی جارحیت کے بارے میں چین اور یورپی یونین کا کیا کہنا ہے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صیہونی حکومت
اکتوبر
غزہ کو بچانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں ورنہ خاموشی کی سزا سب کو ملے گی: المشاط
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے گزشتہ
جولائی
یمن میں امن مذاکرات کے عمل میں امریکہ کی رکاوٹ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن کی تازہ
مئی
فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی پامالی میں نمایاں اضافہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں غیر ملکیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں 2019
اپریل
کیا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز آج لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان
نومبر
افغانستان کے مسائل وہاں کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئے: وزیر خارجہ
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر