?️
فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالث ممالک سے بات چیت جاری ہے:حماس
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم ثالث ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔
الجزیرہ مباشر کے مطابق، ابو مرزوق نے بتایا کہ مروان برغوثی، احمد سعدات اور عباس السید ان نمایاں فلسطینی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل اب تک رہا کرنے سے انکار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اسرائیل کی جانب سے ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔
حماس رہنما کے مطابق، اسرائیلی فوج پیلی لکیر تک پیچھے ہٹ گئی ہے، لیکن وہ اب بھی غزہ کی پٹی کے تقریباً 53 فیصد علاقے پر قابض ہے۔
ابو مرزوق نے زور دیتے ہوئے کہا ہم مستقبل میں اسرائیلی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ فیلادلفیا راہداری پر ان کی موجودگی غزہ کی پٹی کو عرب ممالک، خاص طور پر مصر سے کاٹ دیتی ہے، اور یہ بات ہمارے لیے ناقابلِ قبول ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے 9 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا تھا کہ اس نے جنگ بندی اور اسیران کے تبادلے کا معاہدہ طے پا لیا ہے۔اس کے بعد اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی کہ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، اور معاہدے کے مطابق، اسرائیلی فورسز کچھ مخصوص علاقوں میں محدود حد تک تعینات رہیں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ جنوبی اور شمالی غزہ کے درمیان آمد و رفت شارع الرشید اور صلاح الدین روڈ کے ذریعے ممکن ہوگی۔دوسری جانب، الجزیرہ کے مطابق شارع الرشید دوبارہ کھول دی گئی ہے اور جنوبی و مرکزی غزہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی شہر غزہ واپسی شروع ہو گئی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
طوفان کا خدشہ ،سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز
?️ 15 مئی 2021کراچی ( سچ خبریں) سمندری طوفان تاؤتے کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ سندھ
مئی
چین: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف علاقوں
جولائی
بحیرہ احمر میں یمنیوں کےپیچیدہ حملے
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یمنیوں نے بحیرہ
جنوری
طلباء پر امریکی پولیس کے تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹر کا ردعمل
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی امور سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے
مئی
بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش
اگست
بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔ وزیر داخلہ
?️ 17 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی
اگست
زلنسکی نے روسی وفد کو احمق قرار دے کر جنگ بندی کی تجویز رد کر دی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے روس کی جانب سے جنگ زدہ
جون
خطے میں ایران اور سعودی تعلقات کے فوائد
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:عارف علوی نے اسلام آباد میں خانہ کعبہ کے امام سے
نومبر