?️
سچ خبریں:بیت المقدس کے قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان کیاکہ گذشتہ سال صیہونی حکومت نے اس شہر میں 850 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جبکہ 15 بچوں کو گھروں میں نظربندی کی سزائیں دیں۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے حراست میں لیے گئے بچوں کی ایک بڑی تعداد کو طویل مدتی یا غیر معینہ مدت کے لیے گھروں میں نظربندی کی سزائیں جاری کی ہیں، اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین امجد ابوعصب نے کہا کہ گھر میں نظر بندی میں بچوں کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے یہاں تک کہ انھیں بالکونی میں جانے یا گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے،انھیںصرف کمرے کے اندر ہی اپنا وقت گزارنا پڑتا ہے۔
کمیٹی کے سربراہ امجد ابوعصب گھر سے نکلنے یا خلاف ورزی کی صورت میں بچوں اور ان کے اہل خانہ کو سزا دی جاتی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی سزا میں خاندان کو بچوں کے جیل کے محافظ کے طور پر کام سونپا جاتا ہے، جو نظر بند بچوں اور ان کے خاندان پر برے نفسیاتی اثرات چھوڑتا ہے۔
ابوعصب نے مزید کہاکہ سزا کے اس طریقہ کار میں، بچوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے کیونکہ جب دوسرے بچے کھیل رہے ہوتے ہیں اور روزمرہ کی سرگرمیاں کرتے ہیں، تو وہ اس عمل سے محرومی محسوس کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق تبادلہ خیال
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی
اگست
گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، اب بول کر یا لکھ کر تصویریں ایڈٹ کرنا ممکن ہوگیا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نیا فیچر
اگست
افغانستان سے نکلنا امریکی فوج کے لیے کیسا رہا؟امریکی سیاستداں کی زبانی
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق نائب صدر نے جو بائیڈن کی حکومت
ستمبر
امریکی جوہری ہتھیار اور فوج سویڈن میں!
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: اسٹاک ہوم اور واشنگٹن کے درمیان ایک نئے دفاعی معاہدے
جون
غزہ کے لاکھوں بچوں کی جان خطرے میں یونیسف کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: یونیسف نے اعلان کیا کہ غزہ کے طبی شعبے کی
نومبر
نتین یاہو کو نیویارک آنے کی دعوت؛میئر کی گرفتار کرنے کی دھکمی
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:نیویارک کے ایک کونسلر نے صیہونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو
نومبر
امریکی جریدے کا ایران میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی بہترین سفارتکاری کا اعتراف
?️ 10 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی بہترین
جنوری
یوکرین آخرکار امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ اور یوکرین نے مشترکہ فنڈ کے قیام اور نایاب
مئی