?️
سچ خبریں:یورپی یونین نے فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے پر مبنی اسرائیلی جارحیت پر اپنے ردعمل میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امن کے امکانات کو نقصان پہنچے گا۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے کہا کہ فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری سے امن کے امکانات کو نقصان پہنچے گا اور اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کو بند کرنے پر زور دیا، یورپی یونین کے وفد برائے فلسطین نے ٹویٹ کیاکہ ہم مسماری اور کسی بھی دوسرے غیر قانونی اقدام کے خاتمے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں جو فلسطینیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کرے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ تباہی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے اور نمایاں طور پر امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتی ہے، پیغام میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کا بھی ذکرکیا گیا کہ 2021 کے پہلے نو مہینوں میں 2020 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ عمارتیں تباہ یا ان پر قبضہ کر لیا گیا جس کے نتیجہ میں 28 فیصد زیادہ لوگ بے گھر ہوئے۔
ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 بچوں سمیت 22 فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہوئے،تنظیم نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے ایک ہی دن میں متعدد مکانات، خیموں، مویشی رکھنے والوں اور زیر تعمیر عمارتوں کو تباہ اور ضبط کر لیا۔
واضح رہے کہ کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات جیسے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے جبکہ عالمی برادری نے اس طرح کے جارحانہ رویے کے سامنے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اورجیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے، آخر کا یورپی یونین نے بھی صیہونی حکومت کے ان اقدامات کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
لازارینی: اسرائیل غزہ میں روزانہ 100 شہریوں کا قتل عام کرتا ہے
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر نے یہ بتاتے
اکتوبر
سندھ بلدیاتی قانون کو تمام جماعتوں نے مسترد کیا
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جنوری
ٹی ایل پی سے معاہدے سے متعلق مجھے بالکل علم نہیں: شیخ رشید
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ٹی ایل
نومبر
روس کے پاس چین کی فوجی امداد کا کوئی نشان نہیں ہے: پینٹاگون
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کی
جون
برطانیہ کی روس کو دھمکی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن
دسمبر
برطانوی میراثِ نحس، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات کی جڑیں
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعات جنوبی ایشیا کے پیچیدہ اور
مئی
لبنان کے کسی بھی علاقے پر اسرائیلی حملے پورے ملک کے خلاف جارحیت ہے، نبیہ بری
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: موصل کے علاقے اور اس علاقے میں شہری تنصیبات پر
اکتوبر
آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف جاری ہڑتال ختم
?️ 14 مئی 2024مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے
مئی