فلسطینیوں کے پیسے سے ترکی اور اسرائیل کے مفادات پر مبنی منصوبہ

اسرائیل

?️

سچ خبریں:مئی میں چاووش اوغلو کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کے دوران، اسرائیل اور ترکی نے فلسطینیوں کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کے لیے رامون ہوائی اڈے کو بحال کرنے کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ پر اتفاق کیا۔
حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے ناکام تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک رامون ہوائی اڈے کے ذریعے فلسطینیوں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کے امکان کے بارے میں مختلف خبریں سننے کو مل رہی ہیں، کہا جاتا ہے کہ جو بائیڈن نے مقبوضہ علاقوں کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر یہ تجویز پیش کی تھی کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جرائم کے مقدمے کو واپس لیے کے بدلے میں رامون ایئرپورٹ کو بیرون ملک سفر کرنے کے لئے فلسطینیوں کے لیے مختص کیا جائے۔

اگرچہ سب کا خیال تھا کہ فلسطینیوں کے قابضین پر زیادہ انحصار کرنے کا صہیونی منصوبہ ناکام ہو گیا ہے،تاہم انقرہ تل ابیب کے سفارتی تعلقات کی بحالی نے اس صہیونی منصوبے کی تجدید کی امیدیں زندہ کر دی ہیں، یاد رہے کہ فلسطینیوں کی مفاہمت پر انقرہ اور تل ابیب کے پردے کے پیچھے ہونے والے معاہدے یہاں تک محدود نہیں ہیں اور یہ کہانی یقینا یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ انقرہ اور تل ابیب کے درمیان نئے معاہدے کے مطابق ترکش ایئرلائنز کے لیے منافع بخش آپشنز میں سے ایک یہ ہے کہ مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے رامون ایئرپورٹ کے ذریعے ترکی کا سفر کرنا اور ترک کمپنیوں کی پروازیں استعمال کرنا ہے۔

اس کے علاوہ خبروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی مغربی کنارے میں اپنے ایک اور خصوصی منصوبے، جنین فری ٹریڈ زون کو چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا

?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں جدید کراچی سرکلر

وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور

غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے

ملزم بری ہوجائے تو مقتولین کے ورثا کو دیت کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری نہیں، سندھ ہائیکورٹ

?️ 11 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے اس حکم کو

گارڈین: ٹرمپ امریکہ میں خانہ جنگی کو ہوا دے رہے ہیں

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے ایک مضمون میں زور دیا کہ امریکی

میڈلین البرائٹ امریکی ویمپائر کا اصل چہرہ تھیں:عطوان

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطینی نژاد صحافی اور عرب دنیا کے تجزیہ کار عبدالباری

اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں

?️ 4 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ

کشمیری سیاسی نظربندوں کی بھارت کی جیلوں میں منتقلی کی شدید مذمت

?️ 28 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے