فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟

فلسطینی

?️

سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں پر سخت سنسر شپ برقرار رکھی ہے، عسکری ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں کم از کم 10 فوجی ہلاک ہوئے۔

المیادین نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کار میں صیہونی حکومت کی پیش قدمی کو کئی محوروں سے روکنے میں کامیاب ہوئے اور اس پٹی کے شمال اور جنوب میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اب تک کتنے اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں؟

تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بٹالینز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کے شمال مغرب میں واقع التوام کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر گھات لگا کر صہیونی دشمن کی پیدل فوج کے یونٹ کو نشانہ بنایا اور اس میں پرسنل بموں اور اینٹی آرمر مارٹر کا استعمال کیا،اس کارروائی میں کم از کم 10 صہیونی فوجی مارے گئے۔

القسام بٹالین نے غزہ شہر کے شمال میں یاسین 105 مارٹر سے دو اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا نیز وسطی غزہ کے علاقے جحر الدیک میں ایک اسرائیلی بلڈوزر کو متعدد مارٹروں سے نشانہ بنایا گیا اور اس حملے کے نتیجے میں دشمن کے متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، القسام بریگیڈز نے یہ بھی اعلان کیا کہ حماس کے اسنائپرز نے شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کو براہ راست نشانہ بنایا۔

بیت حناون کے مشرق میں القسام کے مجاہدین نے اسرائیلی کمانڈ اور آپریشن روم کو چار مارٹروں سے نشانہ بنایا،انہوں نے غزہ کے وسط میں واقع دیر بلح کے مشرق میں زکیم اور کیسوفیم کے علاقے میں اسرائیلی قابضین کے اجتماع کو مختصر فاصلے کے مارٹر اور 114 ایم ایم ریجم سے نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق القسام فورسز نے شیخ رضوان محلے میں ایک فلسطینی کے گھر کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فوجی ٹی بی جی اینٹی آرمر مارٹر کے ساتھ تعینات تھے،صہیونی قصبے ماگین کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کو بھی مزاحمتی فورسز کے مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

القسام کے مجاہدین گزشتہ روز ایک اسرائیلی ٹینک کو بھی شواظ بموں سے تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور اس ٹینک کے اندر کئی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عسکری امور کے ماہر فائز الدوری نے الجزیرہ نیوز چینل پر بتایا کہ حماس نے مرکاوا ٹینک کی مکمل تباہی کی جو تصاویر جاری کی ہیں، ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ 10 اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل اس ٹینک کا عملہ مارا گیا،انہوں نے پیش گوئی کی کہ قابض اس جنگ کے بارے میں جو چھپا رہے ہیں وہ ان کے تسلیم کرنے سے کہیں زیادہ ہے جبکہ 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل کی جنوبی بریگیڈ کا کمانڈر بھی مارا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹینک کو ایک حساس مقام سے نشانہ بنایا گیا جس سے میزائل ٹینک کے اندر گیا اور اس میں موجود تمام گولہ بارود تباہ ہو گیا،اس آپریشن کے نتیجے میں ٹینک کے اندر 4 کیڈر اور پیچھے 6 پیادہ اہلکار سب مارے گئے.

عسکری امور کے اس ماہر نے کل کے آپریشن میں مزاحمتی گروپوں کی جانب سے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی تعداد کی طرف اشارہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان حملوں میں یاسین 105، ٹینڈم، ٹی بی جی میزائل اور اسنائپر رائفلیں استعمال کی گئیں، ان تمام کے لیے 130 میٹر دور تک قریبی فاصلے کی جنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

الدوری نے صیہونی حکومت کی فوجی سنسرشپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض فوج غزہ آپریشن میں اپنی جانی نقصانات کو تسلیم نہیں کرتی ہے لیکن وہ اسے بتدریج ظاہر کرنے پر مجبور ہے لہذا یہ پیش گوئی کی جاتی ہے کہ مستقبل میں نئے سرپرائز سامنے آئیں گے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ قدس بٹالین نے بھی بیت حانون اور التوام کے علاقوں میں تین اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ایک بلڈوزر کو ٹینڈم مارٹر سے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: اس سال 25 آپریشنز میں۲۰ صیہونی ہلاک

ان بٹالین نے اعلان کیا کہ انہوں نے کیسوفیم کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو اپنے مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا اور حی الرضوان نیز غزہ کے شمال اور جنوب کے علاقوں میں غاصبوں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

پیپلز لبریشن فرنٹ آف فلسطین کی عسکری شاخ ابو علی مصطفی بٹالینز نے بھی صیہونی بستی ریم پر میزائل حملے کیے اور قابض فوج کے اجتماع نیز صیہونی بستیوں کو مارٹر اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

بین گوریون ہوائی اڈے پر ہزاروں صہیونی حیران

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین سے باہر دوروں میں اضافے کی وجہ سے

پی ایم ڈی سی نے میڈیکل طلبہ کیلئے اہلیت کے معیار کو 50 فیصد تک کم کردیا

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی

17 صحافیوں کی ایک اسرائیلی جاسوس کمپنی کے خلاف شکایت

?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:ود آؤٹ بارڈرز رپورٹرز کا کہنا ہے کہ 17 صحافیوں نے

ٹرمپ کے دور میں روس اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:روس اور امریکہ کے تعلقات میں یوکرین اور نیٹو دو اہم

ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج نے انتظامات سنبھال لئے

?️ 24 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی

یمنیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر جشن کی تیاری کی

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: آج پچھلے سالوں کی طرح اپنے ملک کے 15 صوبوں

یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری، نیدرلینڈز میں مسجد کو آگ لگادی گئی

?️ 4 اپریل 2021نیدرلینڈز (سچ خبریں) یورپی ممالک میں اسلامو فوبیا کی لہر جاری ہے

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسجد شہید

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش میں دہشتگرد ہندؤں نے ایک مسجد کو شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے