?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی مسلمانوں اور مزاحمتی تحریک کی حمایت اور تعاون کرنے پر مبنی اپنے موقف کا اعادہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے قطر میں فلسطینی تنظيم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی مسلمانوں اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا ہے،اطلاعات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے دوحہ میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کے مسئلہ کے بارے میں ایران کے اصولی اور منطقی مؤقف کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے اسرائیلی کی جعلی ، غاصب اور بچوں کی قاتل حکومت کو اسلامی ممالک کے وسط میں تشکیل دیا اور آج تک مغربی سامراجی طاقتیں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی حمایت کررہی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائيلی مظالم اور بربریت کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران، فلسطینی مسلمانوں کے دفاع اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی تلاش و کوشش کا سلسلہ جاری ر کھےگا اور فلسطینی مسلمانوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بھی ایران کی طرف سے فلسطینی عوام کی بےباک اور ٹھوس مدد اور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو ایران کی طرح فلسطینی مسلمانوں کی بےباک مدد کرنی چاہیے اور فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے مظالم کو روکنے اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے وزیر خارجہ اور قطر کے بادشاہ سے ملاقات اور دوطرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کا افریقی مہاجرین کے قتل عام میں ممنوعہ بمبوں کا استعمال
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ صیہونیوں کی حمایت اور غزہ پٹی میں غیر مسلح
اپریل
پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک استعمال کرنے والے
جولائی
عدالت نے حکومت سےصحافیوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے
نومبر
یمنی عہدہ دار کا المہرہ میں برطانوی قبضے کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:المہرہ صوبے میں پرامن دھرنا کمیٹی کے سربراہ نے اس صوبے
اگست
دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے اس کے حق پر ہونے کے موقف سے متفق نہیں:کسنجر
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق وزیر خارجہ اور تجربہ کار امریکی سیاست دان ہنری کسنجر
مئی
بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں
?️ 27 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ
جولائی
توہین مذہب کے ملزم سے شہریوں کا انوکھا انتقام
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: سوات میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی
جون
شام میں داعش کا اہم سرغنہ ہلاک
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے سکیورٹی ذررائع نے بتایا ہے کہ درعا کے مضافات
ستمبر