سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق صہیونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے فلاڈیلفیا کے محور میں مضبوط کنکریٹ سے فوجی اڈے بنانا شروع کر دیے ہیں۔
اس ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اڈے بجلی اور انٹرنیٹ سے لیس ہوں گے۔
صیہونی حکومت کی یہ کارروائی اس وقت انجام دی گئی ہے جب حماس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی شرائط میں سے ایک فلاڈیلفیا کے محور سے تل ابیب کی فوج کا مکمل انخلاء ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ اور یورپی ممالک پر مشتمل رابطہ گروپ نے صیہونی حکومت سے رفح کراسنگ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے اور فلاڈیلفیا محور سمیت غزہ کی پٹی سے قابض فوج کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔