فرانس کا یوکرین کو ٹینک دینے کا اعلان

فرانس

?️

سچ خبریں:جرمنی کے ساتھ ساتھ فرانس نے بھی یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی کا وعدہ کیا۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی میں اضافے کے درمیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے دورے کے بعد فرانس نے اعلان کیا کہ وہ کیف کو ہلکے اور بکتر بند ٹینکوں سمیت مزید ہتھیار فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ زیلنسکی اتوار کو برلن سے پیرس کے لیے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایلیسی پیلس میں عشائیہ میں شرکت کی، الجزیرہ نے لکھا کہ تین گھنٹے کی مشاورت کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ آنے والے ہفتوں میں، فرانس یوکرین کے متعدد ڈویژنوں کو درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور ہلکے ٹینکوں سے لیس کرے گا، جن میں AMX- 10RC ٹینک بھی شامل ہیں جو میدان جنگ میں تیزی سے حرکت کرتے ہیں اور ان میں پوزیشن تبدیل کرنے کی اعلیٰ طاقت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ کیف کی فوج کے موسم بہار کی جوابی کاروائی کے موقع پر زیلنسکی کا پیرس کا دورہ ان کے یورپی دورے کا حصہ ہے جو میڈیا میں ایک طویل عرصے سے گرما گرم موضوع بن چکا ہے اور مغرب ایک عرصے سے اس کا انتظار کر رہا ہے،واضح رہے کہ یوکرین کے صدر نے اس دورے کا آغاز مزید فوجی امداد طلب کرنے کے مقصد سے کیا ہے۔

برلن سے 3 بلین ڈالر کا فوجی پیکج حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ کیف اور اس کے اتحادیوں کی طاقت سے اس سال روس کی شکست ناگزیر ہو گی، میکرون نے فرانس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک کیف کوضرورت ہوگی پیرس اس کی سیاسی، مالی، انسانی اور فوجی مدد جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بھوک سے ہونے والی موت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت

?️ 15 جون 2024سچ خبریں: ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں

ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے

ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی:فرخ حبیب

?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی

واشنگٹن فلسطین میں امن کی راہ میں واحد رکاوٹ

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے اپنے ایک تجزیے میں اس طرف

شارخ خان 2023 میں کتنا کما سکتے ہیں ؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں

معیشت کا پہیہ ابھی چلا ہے، جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک ساتھ ہوجائے، وزیر خزانہ

?️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا

امریکی سفارت کار کا حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان ممکنہ جنگ کا دعویٰ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی سفارت کار نے صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے

طائف میں سعودی امریکی فوجی مذاکرات

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے