🗓️
سچ خبریں: فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں اس ملک کی سڑکوں پر افراتفری اور کشیدگی میں اضافے کے بعد فرانس کے وزیر انصاف نے فرانسیسی والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو قابو میں رکھیں۔
فرانس این نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر ہونے والے ہنگاموں کے بعد اس ملک کے وزیر انصاف ایرک ڈوپونٹ مورٹی نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو کنٹرول کریں اور انہیں سڑک پر آنے سے روکیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی عوام کیوں سڑکوں پر اترے ہیں؟
یاد رہے کہ مورٹی نے فرانسیسی سڑکوں پر ہونے والے حالیہ تشدد کے شرکاء کے ساتھ متعلقہ حکام کے فوری، فیصلہ کن اور منظم ردعمل کی تفصیلات بیان کیں۔
قابل ذکر ہے کہ اطلاعات کے مطابق فسادات میں گرفتارکیے جانے والے افراد میں سے ایک تہائی نابالغ اور بے روزگار نوجوان جبکہ فرانس کے وزیر انصاف نے ان پرتشدد مظاہروں کے بارے میں کہا کہ وہ والدین جو اپنے بچوں میں دلچسپی نہیں رکھتے اور انہیں دیر تک سڑکوں پر گھومنے دیتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ وہ کیا کر رہے ہیں ،انہیں دو سال قید اور 30000 یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے تاکید کی کہ بچوں کی پرورش اور تربیت حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے، حکومت والدین کی مدد کر سکتی ہے لیکن ان کی جگہ نہیں لے سکتی۔
مزید پڑھیں:کیا فرانس میں خانہ جنگی ہونے جا رہی ہے؟
یاد رہے کہ فرانس کے وزیر انصاف نے اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بچوں کو عدالت میں پیش کرنے کے وقت اگر ان کے والدیں حاضر نہیں ہوں گے تو یا انہیں پیش کرنے کے لیے پولیس کا سہارہ لیا جائے گا یا براہ راست ان پر جرمانے عائد کیا جائے گا۔
فرانس کے وزیر انصاف نے یہ بھی کہا کہ ہم سوشل میڈیا کے نوجوان صارفین کے صارف اکاؤنٹس کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس پلیٹفارم کو مظاہرے کرنے کے وقت، جگہ اور طریقہ کا تعین کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بچے مظاہروں کے دوران کوئی نقصان کرتے ہوئے تو اس کی قیمت ان کے والدین سے لی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی
🗓️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
ستمبر
یوم شہداء کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی
🗓️ 13 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) 13 جولائی 1931 وادی کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ
جولائی
حکومت اولیول نصاب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کررہی ہے
🗓️ 6 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوان بالا سینیٹ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ
اپریل
وزیر اعلٰی سندھ کا انتباہ، وفاق نے تجاویز نہ مانیں تو خود فیصلے کریں گے
🗓️ 2 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق
اپریل
نیتن یاہو کا احمقانہ منصوبہ
🗓️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
ستمبر
وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت سامنے آگئی ہے
🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سوشل میڈیا پر زیر گردش وزیرخارجہ کے بیان سے
اگست
صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں؟ عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ
🗓️ 10 فروری 2024صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی طبی مراکز تباہ ہو چکے
فروری
صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟
🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست
ستمبر